Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

عشرہ محرم میں عورتوں کی مجلس اور اس میں تقسیم ہونے والی اشیاء کے کھانے کا حکم


سوال: ماہِ محرم کی پہلی تاریخ سے دسویں تک عورتوں کی مجلس قرار پاتی ہے، اس میں مرثیہ پڑھا جاتا ہے اور آہ و بکا کیا جاتا ہے، شہادت نامہ اور دس مجلس جیسی کتابیں پڑھی جاتی ہیں اور فروٹ تقسیم کیا جاتا ہے، قیام بھی کیا جاتا ہے، کیا عورتوں کے لئے ایسی مجلس جائز ہے؟

جواب: کتابیں اگرچہ مستند ہوں، لیکن جو حالات اس مجلس کے سوال میں تحریر ہیں ان کا مجموعہ بدعت اور حرام ہے۔ اس لئے یہ مجلس واجب الترک ہے، یہ فروٹ بھی نہیں کھانا چاہئے۔

(فتاویٰ دارالعلوم کراچی: جلد 1، صفحہ 174)