Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

داڑھی والے کو بکرا کہنے اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی توہین کرنے والوں سے تعلقات رکھنے ان کی شادی بیاہ میں شرکت کرنے اور ان کو سنیوں کی مساجد میں آنے سے روکنے کا حکم


سوال: مسمّٰی مظہر حسین شاہ نے صوفی محمد اور مولوی احسان الحق (جنہوں نے شرعی داڑھی رکھی ہوئی ہیں) کو دیکھ کر مسمیّٰ مظہر حسین شاہ نے رُوبرو گواہان کہا کہ وہ دونوں بکرے ہیں، جا رہے ہیں۔ حالانکہ ماں سوائے ہم دونوں کے وہاں نہ تو بکری تھی اور نہ بکرا تھا۔ آج سے دو ماہ بیشتر مسمّٰی مظہر حسین شاہ ایک ایسے شخص کا عملی معاون و مددگار رہ چکا ہے جس نے اصحاب ثلاثہؓ کی شان میں توہین کی اور بروئے فتویٰ وہ علاقہ بدر کر چکا ہے۔ مسمّٰی مظہر حسین شاہ اپنے آپ کو شیعہ فرقہ سے منسلک بیان کرتا ہے، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی بھی توہین کا ارتکاب کر چکا ہے۔ کل کا اس کا یہ فعل ہمارے نزدیک شرمناک ہے، کیونکہ اس نے داڑھی والوں کو بکرا کہا ہے۔ اور ہم لوگ اہلِ سنت والجماعت سے تعلق رکھتے ہیں ایسے شخص کے ساتھ تعلقات، از قسم مشترکہ نماز یا جنازہ پڑھنی جائز ہے یا نہیں؟ اسی طرح اس کے جو مددگار لوگ ہیں ان کے ساتھ ہمارا تعلق رہنا چاہئے یا نہیں؟

جواب: اس شخص نے یہ جملہ بول کر سخت گناہ کبیرہ کا ارتکاب کیا ہے، اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی توہین بھی سخت گناہ ہے۔ اہلِ سنّت والجماعت مسلمانوں کو حق ہے کہ ایسے شخص سے دوستانہ تعلقات منقطع کر لیں اور جب تک وہ اپنی اس قبیح حرکتوں سے توبہ نہ کرے اپنی مسجد میں نہ آنے دیں اور اس کی شادی بیاہ میں شرکت نہ کریں۔

(فتاویٰ دارالعلوم کراچی: جلد 1، صفحہ 222)