Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شیعہ کے لئے دعائے مغفرت کرنا


سوال: مولانا مودودی اور امین احسن اصلاحی نے ایک تار تعزیت کے انتقال کے موقع پر ایک شیعہ کی بیوی کو ارسال کرکے مغفرت کی درخواست ربّ العالمین کے حضور میں پیش کی ہے۔ تار نوائے وقت میں چھپا ہے۔ بندہ نے مولا مودودی سے دریافت کیا۔ جواب میں انہوں نے کہا کہ شیعہ کافر نہیں ہیں، اس واسطے مغفرت کی دعا کی، اور علماء ان کے کافر نہ ہونے پر متفق ہیں۔

دوسری دلیل یہ دی کہ حکومت نے قانون شرعی کے سلسلے میں شیعہ علماء کو بھی شامل کیا تھا، اور ان کی ترمیمات کو بھی آئین شرعی میں شامل کیا گیا تھا، لہٰذا یہ کافر نہیں ہیں۔ حضور کا کیا خیال ہے؟

جواب: شیعوں کی تعزیت اور مرنے کے بعد اگر وہ ان اہلِ تشیع میں سے ہوں جن کے کفر کا فتویٰ ہے تو ان کو کے لئے دعائے مغفرت جائز نہیں قال اللّٰه تعالیٰ مَا كَانَ لِلنَّبِیِّ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنْ یَّسْتَغْفِرُوْا لِلْمُشْرِكِیْنَ  اور جن پر کفر کا فتویٰ نہیں ان کیلئے دعائے مغفرت کی گنجائش ہے لیکن وہ بھی چونکہ مبتدع ہیں، اس لئے مشہور علمائے دین کو ان کے حق میں علی الاعلان ایسا کرنے سے پرہیز بہتر ہے۔

(فتاویٰ دار العلوم کراچی: جلد 2، صفحہ 351)