Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

وضو کی اہمیت

  علی محمد الصلابی

سیدنا عثمانِ غنیؓ نے وضو فرمایا پھر فرمایا: کیا میں تم سے وہ حدیث نہ بیان کروں جو میں نے رسول اللہﷺ‏ سے سنی ہے، اگر کتابِ الہٰی کی ایک آیت نہ ہوتی تو میں تم سے اس حدیث کو بیان نہ کرتا، میں نے رسول اللہﷺ‏ کو بیان فرماتے ہوئے سنا ہے کہ

من توضا فاحسن الوضوء ثم دخل فصلی غفرلہ ما بینہ و بین الصلاۃ الأخری حتی یصلیہا 

(الموسوعۃ الحدیئیۃ، مسند احمد: صفحہ، 400 اسنادہ صحیح)

ترجمہ: جس نے اچھی طرح وضو کیا، پھر داخل ہوا اور نماز پڑھی تو اس کے اور دوسری نماز جو پڑھے گا، دونوں کے درمیان کے گناہ بخش دیے جائیں گے۔