Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

اہم مسلم شخصیات کی تجارت سے کنارہ کشی پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا خوف

  علی محمد الصلابی

سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ اپنے دورِ خلافت میں ایک مرتبہ بازار گئے، دیکھا تو اکثر تاجر نبطی عراقین کے درمیان عجمی باشندے تھے آپؓ یہ دیکھ کر مغموم ہو گئے اور جب لوگ جمع ہوئے تو آپؓ نے تجارت سے دوری اور بازار سے ان کی کنارہ کشی کا ذکر کرتے ہوئے وجہ پوچھی، انہوں نے بتایا کہ اللہ نے فتوحات کی کثرت سے مالِ غنیمت دے کر ہمیں بازاروں سے بے نیاز کر دیا ہے تو آپؓ نے فرمایا: اللہ کی قسم، اگر تم ایسا کرنے لگے تو تمہارے مرد ان کے مردوں کے اور تمہاری عورتیں ان کی عورتوں کی محتاج ہو جائیں گی۔ 

(نظام الحکومۃ الإسلامیۃ: جلد 2 صفحہ 18)

آپؓ مجاہدین کے علاوہ دیگر اہم مسلم شخصیات کے حصولِ رزق کی کوشش سے گریز اور تجارت سے دوری کو خوف اور گھبراہٹ کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ 

(الدولۃ الإسلامیۃ فی عصر الخلفاء الراشدین: صفحہ 161)