Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

کیا تم اپنے انبیاء کے آثار کو سجدہ گاہ بنانا چاہتے ہو؟

  علی محمد الصلابی

صحیح سند سے سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ آپﷺ سفر پر تھے، آپؓ نے (راستہ میں) دیکھا کہ کچھ لوگ ایک ہی جگہ پر باری باری نماز پڑھ رہے ہیں آپ نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ لوگوں نے کہا: اس جگہ پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھی تھی۔ آپؓ نے فرمایا: تم سے پہلی امتیں اسی وجہ سے ہلاک ہوئیں کہ انہوں نے اپنے انبیاء کے آثار کو سجدہ گاہ بنا لیا اگر کسی کی نماز کا وقت یہاں ہو جائے تو پڑھ لے ورنہ آگے بڑھ جائے۔ 

(الفتاوٰی: جلد 10 صفحہ 235)