محرم میں شربت کی سبیل لگانا
دسویں محرم بلکہ محرم کے شروع دنوں سے شربتوں اور سبیلوں کا بھی بڑا رواج پڑا ہے، یہ بھی محض ایک رسم بلکہ بدعت ہے، اس سے بھی بچنا ضروری ہے، بالفرض کوئی ایصالِ ثواب کی غرض سے کرے تب بھی صحیح نہیں ہے، واقعی ایصالِ ثواب مقصود ہو تو شربت اور سبیلوں کے علاؤہ کوئی نیک عمل کر کے ثواب پہنچائے۔
(فتاویٰ عباد الرحمٰن: جلد 1، صفحہ 207)