حضرت مولانا عبدالرحمٰن ملاخیل رحمۃ اللہ کا فتویٰ ماتمی جلوسوں اور جلسوں میں شرکت کرنا
حضرت مولانا عبدالرحمٰن ملاخیلؒ کا فتویٰ
رںٔیس دار الافتاء و التحقیق خطیب ابوبکر صدیقؓ مسجد ڈیفنس کراچی۔
سوال: ماتم کی مجلسوں اور جلسوں میں شرکت کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: دسویں محرم بلکہ محرم کے شروع دنوں سے شربتوں اور سبیلوں کا بھی بڑا رواج پڑا ہے، یہ بھی محض ایک رسم بلکہ بدعت ہے، اس سے بھی بچنا ضروری ہے، بالفرض کوئی ایصالِ ثواب کی غرض سے کرے تب بھی صحیح نہیں ہے، واقعی ایصالِ ثواب مقصود ہو تو شربت اور سبیلوں کے علاؤہ کوئی نیک عمل کرکے ثواب پہنچائے۔
ماتم کی مجلسوں اور جلسوں میں شرکت کرنا بدعت میں اعانت اور غیروں کے ساتھ صحبت اختیار کرنے کی بناء پر ناجائز اور حرام ہے۔ لہٰذا اس حرام کام سے اجتناب ضروری ہے۔
(فتاویٰ عباد الرحمٰن: جلد 1، صفحہ 207)