جریر بجلی رضی اللہ عنہ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو نصیحت کرتے ہیں
علی محمد الصلابیعاصم بن بہدلہ عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھیوں میں سے ایک آدمی سے روایت کرتے ہیں اس نے کہا کہ ہم حضرت عمر بن خطابؓ کے پاس تھے، مجلس میں ایک آدمی کی ہوا خارج ہوئی اور ادھر نماز کا وقت ہو گیا، حضرت عمرؓ نے فرمایا: میں زور دے کر کہتا ہوں کہ جس کی ہوا خارج ہوئی ہے وہ اٹھے اور جا کر وضو کر لے تو جریر بن عبداللہ بجلیؓ نے کہا: اے امیر المؤمنین ہم سب کو حکم دیجئے کہ اٹھیں اور جا کر وضو کریں۔ اس میں زیادہ عیب پوشی ہیں چنانچہ سیدنا عمرؓ نے ایسا ہی کیا۔
(الشیخان بروایت بلاذری: صفحہ 219)