Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

اختلاف دین کا مانع ارث ہونا


سوال: مسلمان غیر مسلم کا اور غیر مسلم مسلمان کا وارث ہو سکتا ہے یا نہیں؟ 

جواب: استحقاقِ وراثت سے مانع بننے والے اسباب میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وارث اور مورث کا دِین مختلف ہو۔ چنانچہ مسلمان غیر مسلم کا اور غیر مسلم مسلمان کا وارث نہیں ہو سکتا۔ 

قوله عليه السلام: لا يرث المسلم الكافر ولا الكافر المسلم مسلمان کافر کا اور کافر مسلمان کا وارث نہیں ہوتا۔

(فتاویٰ عثمانیه: جلد 10 صفحہ 503)