میری کہانی میری زبانی(کہانی شیلا سبحان) - ردِ رافضیت | دفاع…

میری کہانی میری زبانی(کہانی شیلا سبحان)

  شیلا سبحان

صفحہ 1 از 3

میری کہانی میری زبانی

میرے خاندان کا تعلق اس قبیلے سے ہے

جہاں دن سوتے اور رات جاگتے میں گزرتی ہیے مجھے اپنے والد کے بارے میں تو صحیح پتہ نہیں تھا لیکن مجھے بتایا کہ میرا والدجنوبی پنجاب کے زمیندار گھرانے کا بگڑاہوا چشم و چراغ تھا جو شاہی محل کی ایک خوبصورت رقاصہ کو دل دے کر اسی علاقے کا باسی بن گیامرےوالد کے گھر والوں نے میرے والد کو گناہوں کی دلدل سے نکالنے کی بہت کوشش کی لیکن کامیابی ناہوئی وہ کئی برس تک شاہی محلے کی انہی گلیوں میں مارا مارا پھرتا رہانشے کااس قدر عادی بن گیا تھا کہ اس کو دنیا مافیہا کی کوئی خبر نہیں تھی بلاآخر شاہی مسجد کی سیڑھیوں پر اس نے جان دے دی اس کی وفات پر میری ماں اس قدر روئی تھی جیسے اس کی سب سے قیمتی چیز کھو گئی ہو میری عمر اس وقت گیارہ سال کے قریب تھی جس شخص کو میری والدہ روزانہ دھکے دے کر اپنے کمرے سے باہر نکالتی تھیں وہی میرا باپ تھا اسی انکشاف نے میرے پاؤں تلے سے زمین نکال دی تھی میری والدہ اپنے کارندوں کے ذریعے لاش شاہی مسجد کی سیڈھیوں سے اٹھا کر امام بارگاہ لے گئی اسے نہلاکفناکر میانی صاحب کے قبرستان میں دفن کر دیا گیا

صفحہ 1 از 3