Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سیدنا حسنین رضی اللہ عنہما کی مجلس غم منانا اور اس میں شرکت کرنا


سوال: مجلس غم مقرر کرنا جیسے شہادتِ سیدنا حسنینؓ یا وفات خاص کر روز عاشورا میں بوجہ غم کے مجلس مقرر کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب: غم کی مجلس تو کسی کے واسطے درست نہیں کیونکہ صبر کرنے کا حکم اور غم کے رفع کرنے کا حکم ہے۔ تعزیت و تسلیت اسی واسطے کی جاتی ہے، تو اس کے خلاف غم پیدا کرنا خود معصیت ہو گا۔ اور شہادتِ سیدنا حسنینؓ کا ذکر مجمع کرکے سوائے اس کے مشابہت روافض کی بھی ہے، اور تشبہ ان کا حرام ہے۔ لہٰذا مجلس غم منعقد کرنا درست نہیں۔ اور روافض کی محفل میں بھی شرکت کی اجازت نہیں۔

(جامع الفتاویٰ: جلد، 2 صفحہ، 194)