سنی مسلمان کا شیعہ کی میراث میں استحقاق
سوال: ایک سنی مسلمان اپنے شیعہ وارث کی میراث میں استحقاق رکھتا ہے یا نہیں؟
جواب: موانع ارث میں سے ایک مانع اختلافِ دین ہے۔لہٰذا جو شیعہ سیدنا علیؓ اُلوہیت تحریفِ قرآن سیدہ عائشہ صدیقہؓ پر تہمت باندھنے اور سیدنا صدیقِ اکبرؓ کی صحبت سے انکار جیسے کفریہ عقائد رکھتا ہو وہ کسی سنی مسلمان سے اور سنی مسلمان اس سے میراث کا حقدار نہیں، البتہ جو محض تفضیلی شیعہ ہو اور کفریہ عقائد نہ رکھتا ہو تو چونکہ بدعت مانع ارث نہیں اس لئے وہ سنی مسلمان کا اور سنی مسلمان اس کا وارث بنے گا۔
والدليل على ذلك المانع من الارث اربعة الرق و القتل واختلاف الدينين واختلاف الدارين
ترجمہ: مانع ارث چار ہیں۔ غلامی قتل دو دینوں کا اختلاف اور دو کافروں کے درمیان کا اختلاف۔
(فتاوىٰ عثمانیه: جلد، 10 صفحہ، 504)