Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

محرم کے ابتدائی عشرہ میں کھیر پکانے اور اس کا کھانے کا حکم


سوال: محرم کے پہلے دس دنوں میں کھیر وغیرہ پکانا کیسا ہے؟ اور اس کا کھانا کیسا ہے؟ 

 جواب: اس میں کوئی شک نہیں کہ کسی کو کھانا کھلانا یا پانی پلانا ایک نیک عمل ہے، جس کی ترغیب جا بجا پائی جاتی ہے البتہ کسی دلیل کے بغیر کسی خاص دن کے ساتھ اضافی ثواب کی نیت سے خاص کرنا درست نہیں۔ اس لئے محرم کی ابتدائی عشرہ میں کھیر وغیرہ کھلانے کو خاص ثواب کے ذریعہ سمجھنا جائز نہیں۔ نیزا اہلِ تشیع اور روافض کے ساتھ مشابہت کی وجہ سے اس کی شناعت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ اس لئے محرم کے ان خصوصی ایام میں کھانا کھلانے سے اعتراض کرنا چاہئے ایسے کھانوں کا کھانا بھی مکروہ ہے۔

نفع المفتی والسائل میں ہے کہ ہمارے امام ابو حنیفہؒ سے مروی ہے کہ روافض کی مشابہت جائز نہیں، اور جو کسی قوم سے مشابہت کرے گا وہ ان ہی میں سے شمار ہو گا۔

(فتاویٰ عثمانیه: جلد، 10 صفحہ، 333)