وظیفہ تقسیم کرنے میں اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کو عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما پر فضیلت دینا
علی محمد الصلابیسیّدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ وظائف تقسیم کرتے تھے اور حسب و نسب نیز سبقت الی الاسلام کو مدنظر رکھتے ہوئے بعض کو بعض پر فضیلت دیتے تھے۔ چنانچہ آپؓ نے اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کا وظیفہ چار ہزار مقرر کیا اور عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا تین ہزار۔ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: اے والد محترم! آپؓ نے اسامہ بن زیدؓ کو چار ہزار اور مجھے تین ہزار ہی کیوں دیا، اس کے باپ میں کون سی خوبی تھی جو آپ میں نہیں ہے؟ اور اسامہ میں کون سی اچھائی ہے جو مجھ میں نہ ہو؟ عمرؓ نے فرمایا: ان کے والد تمہارے باپ کے مقابلہ میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زیادہ محبوب نظر تھے اور خود اسامہ اللہ کے رسول کو تم سے زیادہ محبوب تھے۔
(فرائد الکلام للخلفاء الکرام: صفحہ 113)