یہودیوں کا مختصر تعارف - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

یہودیوں کا مختصر تعارف

  مولانا غلام محمد

صفحہ 3 از 6

اس کا اصلی نام ساؤل تھا اور یہودی النسل تھا اس کی پیدائش کل کلکیہ نامی شہر میں ہوئی گملی ایل نے اس کی تعلیم اور تربیت کی ذمہ داری لی تھی یہودی ہونے کی وجہ سے ابتدا میں ہے یہ حضرت مسیح علیہ السلام کے حواریوں کا سخت دشمن تھا اس شخص نے اچانک ہی ڈرامائ انداز میں یہ دعوی کیا کہ وہ عیسائیت اور عیسائیوں کے خلاف اپنی جدوجہد کے سلسلے میں دمشق جا رہا تھا تو راستے میں ایک منزل پر آسمان سے زمین تک نور ظاہر ہوا اور آسمان سے اس کو یسوع مسیح کی آواز سننے میں آئی جس نے اس کو مخاطب ہو کر عبرانی زبان میں کہا اے ساؤل تو مجھے کیوں ستاتا ہے؟ اس نے مزید کہا کہ یسوع مسیح نے مجھے اپنے اوپر ایمان لانے اور دین کی خدمت کرنے کے لیے دین کا داعی بننے کی دعوت دی میں یہ معجزہ دیکھ کر بعد میں یسو ع مسیح پر ایمان لے آیا اور اب میں نے اپنے آپ کو دین مسیح کی خدمت کرنے اور اس کو وسعت دلانے کے لیے وقف کر دیا ہے پھر اس نے اپنا نام ساؤل سے تبدیل کر کے پولوس رکھا اور اسی نام سے مشہور ہوا جب اس نے حضرت مسیح علیہ السلام کے حواریوں میں پہنچ کر مذکورہ قصے کا اعلان کیا تو اکثر حواریوں نے اس پر اعتبار نہ کیا کیونکہ وہ بھی یہودیوں کی منافقانہ شرارتوں سے واقف تھے لیکن برنا باس حواری نے جو اس وقت میں زیادہ با اثر تھا اس نے پولوس کا دعوی مان لیا اور بعد میں دوسروں کو اس نے پولوس کا ہمنوا بنا دیا اب پولوس نے ایسا رویہ اختیار کیا کہ عام عیسائی اس کو مسیحی مذہب کا بڑا پیشوا اور رہبر سمجھنے لگے اور عوام میں اس کو وسیع مقبولیت اور بزرگی حاصل ہو گئی بعد میں اس نے عیسائیت میں تخریب اور تحریف کا کام شروع کیا جو کہ فی الحقیقت اس کا اصلی منصوبہ اور مقصد وحید تھا پولوس نے اپنی غیر معمولی ذہانت سے یہ بات بھانپ لی کہ عیسائیت میں تحریف اور عیسائیوں کو ان کے اصلی دین سے بیگانہ بنانے کے لیے راستہ یہ ہے کہ ان کے روبرو حضرت عیسی علیہ السلام کی شان کو بڑھا چڑھا کر بیان کیا جائے اور حضرت عیسی علیہ السلام کو اللہ کا بیٹا یا خدا کی خدائی میں شریک اور حصہ دار یا خود خدا مشہور کیا جائے اور صلیب کے واقعے کی یہ حقیقت بیان کی جائے کہ حضرت مسیح اپنے اوپر ایمان لانے والے تمام انسانوں کے گناہوں کا کفارہ بن کر صلیب پر چڑھ گئے اب جو لوگ آپ پر ایمان لائیں گے ان کے لیے حضرت مسیح کا صلیب پر چڑھنا نجات کا وسیلہ بن گیا پولوس کی تعلیم میں ہے کہ صرف حضرت مسیح اور ان کے کفارے پر ایمان لانا نجات کے لیے کافی ہے اس کے بعد انسان کو جو کچھ جی میں آئے وہ کرتا پھرے اس سے کوئی حساب کتاب نہیں ہوگا پولوس کی اس عقیدے کی یعقوب اور دوسرے حواریوں نے شروع میں سخت مخالفت کی اور ایمان باللہ اور عمل صالحہ کو ضروری قرار دیا لیکن ان کی بات کسی نے نہ سنی پولوس نے اپنا کام اسی طریقے سے شروع کیا اور عام عیسائیوں میں تثلیث اور کفارے کے عقیدے بہت تیزی سے مقبول ہو گئے یہاں تک کہ یہ دونوں عقیدے عیسائیت کے بنیادی عقائد میں شمار کیے گئے ہیں

تثلیث

موجود ہے عیسائی مذہب میں اللہ تعالی تین عادات باپ بیٹے اور روح القدس کا مرکب ہے اسی عقیدے کو عیسائیت میں تثلیث کہا جاتا ہے اس عقیدے کی تشریح میں عیسائی علماء کا اختلاف ہے لیکن بالاخر یہی نتیجہ اخذ ہوتا ہے کہ عیسائیت میں اللہ تعالی تنہا نہیں ہے بلکہ یا تو تینوں مل کر ایک خدا بنا ہے یا ان تینوں میں سے ہر ایک علیحدہ خدا ہے نعوذ باللہ

کفارہ

کفارہ موجود ہے عیسائیت کا ایک بنیادی عقیدہ ہے لفظ کفارہ کے معنی ہیں گناہ یا خطا کا بدل (فیروز اللغات حصہ دوم 218) اس طرح ہی معنی میں کفارے کا مطلب یہ ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام صلیب پر چڑھ کر اور اپنی جان دے کر ان تمام انسانوں کے گناہوں اور مصیبتوں کا کفارہ بن چکے ہیں جو حضرت عیسی علیہ السلام پر ایمان لائیں گے اور جن کا کفارہ ہے کہ عقیدے پر ایمان ہو گا موجودہ عیسائیت یعنی پولوس کے نہیں تراشیدہ اور ایجاد کردہ مذہب میں ہر انسان پیدائشی گنہگار ہے

شیعہ مذہب میں کفارہ کا عقیدہ

اصول کافی میں امام موسی کاظم سے روایت ہے کہ

عن ابی الحسین علیہ السلام قال ان اللہ عز وجل غضب علی الشیعۃ فخیر فی نفسی اوھم فوقیتھم واللہ بنفسی

( اصول کافی 159 عکس دیکھیں 443)

امام موسی کاظم فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی شیعوں کے اوپر غضب نازل کرنے والے تھے لیکن مجھے اختیار دیا کہ یا تو میں اپنی جان دے دوں یا شیعہ ہلاک کیے جائیں یعنی دو باتوں میں سے جو میں چاہوں وہ ہو جائے پھر اللہ کی قسم میں اپنی جان دے کر شیعوں کو بچاتا ہوں

شیعہ مجتہد علامہ مجلسی کہتے ہیں

حضرت امام جعفر صادق فرمودہ کہ اے مفضل رسول خدا دعا کرو کہ خداوند شیعان برادر من علی ابن طالب وشیعان فرزندان من کہ او صیائے منند گناہان گزشتہ وآئندہ ایشاں را تاروز قیامت برمن ہارکن دمرادرمیاں پیغمبراں بسبب گناہان شیعان رسوا مکن پس حق تعالیٰ گناہان شیعان را بر آنحضرت بارکرد وہمہ رابر آئے آنحضرت امر زید

( حق الیقین 367 عکس دیکھیں 572)

صفحہ 3 از 6