کرکرہ اور مدعم کی صحابیت کا تعین اورعقیدہ صحابہ اہلسنت -…

کرکرہ اور مدعم کی صحابیت کا تعین اورعقیدہ صحابہ اہلسنت

  جعفر صادق

صفحہ 48 از 50

کیا ان سے جس بارے میں پوچھا گیا تھا ، اس کا جواب دیا گیا؟ قارئین خود فیصلہ کریں۔ سنی مذہب کی رائے کی حقیقت پہلے ہی واضح کردی گئی ہے۔ اہل سنت عقیدہ صحابہ کے بغیر شیعہ عالم اترا رہے ہیں کہ کرکرہ اور مدعم کو سنی مذہب سے جید صحابی رسول ثابت کردیا ہے۔
  سید علی حیدری شیعہ مناظر: کونسے صحابہ سے اللہ راضی ہے؟ اللہ تعالیٰ تو قرآن و حدیث کے مطابق ہر مومن سے راضی ہے، ویسے آپ کو سنی مذہب کی رائے یہاں بھیجنی چاہیے تھی کہ اللہ تعالیٰ کرکرہ اور مدعم کے جہنمی ہونے کے سبب ان سے راضی نہیں۔ کیوں کہ سنی مذہب متفقہ طور پر کرکرہ و مدعم کو رضی اللہ عنہم آج بھی لکھ رہا ہے۔  پس ثابت ہوا کہ صحابی کا مسلمان ہونا اسے جہنم جانے سے نہیں بچا سکتا۔ بہت دیر کردی مہرباں آتے آتے۔

جعفر صادق: اس جواب میں  شیعہ عالم  کی طرف سے دو نئے  جواب طلب نکات لکھے گئے  ہیں۔
1۔قرآن و حدیث کے مطابق  اللہ تعالیٰ  ہر مؤمن سے راضی ہے ۔
2۔ سنی مذہب سے ثابت کیا جائے کہ  اللہ تعالیٰ کرکرہ اور مدعم کے جہنمی ہونے کے سبب ان سے راضی نہیں۔

1۔قرآن و حدیث کے مطابق  اللہ تعالیٰ  ہر مؤمن سے راضی ۔

قارئین ۔۔ یہ بھی کتنی بدنصیبی  کی بات ہے کہ آج کا شیعہ رافضی بغض صحابہ میں اتنا لتھڑا ہوا ہے کہ وہ یہ تو مانتا ہے کہ   ہر مؤمن سے اللہ راضی ہے ،  لیکن بدنصیبی دیکھیں، صحابہ کرام پر آکر اس کی آنکھیں اندھی ہوجاتی ہیں۔ مؤمن الگ اور صحابی رسول کو الگ سمجھتا ہے۔ ایک طرف منافق اور مرتدین کو صحابی رسول مانتا ہے تو دوسری طرف اولین صحابہ کرام جو مہاجرین و انصار میں سے تھے ان کی شرف صحابیت کا ہی منکر بن جاتا ہے۔  بس اپنی اپنی  قسمت کی بات ہے، جس کا جو نصیب۔


2۔ سنی مذہب سے ثابت کیا جائے کہ  اللہ تعالیٰ کرکرہ اور مدعم کے جہنمی ہونے کے سبب ان سے راضی نہیں۔

قارئین۔۔ آج کے شیعہ رافضی کی سوچ ملاحظہ فرمائیں۔ شیعہ عالم کو اس پر بھی سنی مذہب سے دلیل چاہئے کہ جو جہنمی ہوتے ہیں ان سے اللہ راضی نہیں ہوتا!! اللہ کی پناہ ، شاید اس آیت پر غور کرنے سے انہیں ہدایت مل جائے۔
کیا جہنمیوں سے اللہ راضی ہوتا ہے؟
عم یتسآءلون   سورہ البروج : آیت 10
اِنَّ  الَّذِیۡنَ فَتَنُوا الۡمُؤۡمِنِیۡنَ وَ الۡمُؤۡمِنٰتِ ثُمَّ  لَمۡ یَتُوۡبُوۡا فَلَہُمۡ عَذَابُ جَہَنَّمَ وَ لَہُمۡ عَذَابُ الۡحَرِیۡقِ ﴿ؕ۱۰﴾
 بیشک جن لوگوں نے مسلمان مردوں اور عورتوں کو ستایا پھر توبہ (بھی) نہ کی تو ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور جلنے کا عذاب ہے۔

آسان الفاظ میں شیعہ عالم  یہ بتانا چاہ رہا ہے کہ    جہنمی سے اللہ راضی ہوتا ہے۔ انالللہ وانا الیہ راجعون۔  

ایسے ایسے نمونے بھی اہل تشیع مسلک میں ہیں جو قرآن و سنت، صحیح روایات بلکہ شیعہ جید علماء کی بھی نہیں مانتے۔  
   سید علی حیدری شیعہ مناظر: میرا نہیں جناب، آئیں مل کر دعا کریں ہر چور و خیانت کار، غاصب و خمس چور صحابی رسول کا انجام کرکرہ و مدعم جیسا ہو۔الہی آمین۔

جعفر صادق: پہلے اسکرین شاٹ دیکھیں کہ شیعہ عالم  کو کس دعا کے متعلق کہا گیا تھا۔

کیا اس دعا کے متعلق انہوں نے کوئی رائے دی؟  وہ خود  بلواسطہ کہہ چکے تھے کہ کرکرہ اور مدعم کا انجام باعث عبرت نہیں ہے، تو  کرکرہ اور مدعم جیسے  انجام کی دعا  شیعہ  کے لئے مانگنے میں حرج بھی نہیں ہونا چاہئے، لیکن قارئین دیکھ سکتے ہیں انہیں آگ کیوں  لگی گئی۔ یہی دکھانا مقصود تھا۔

اب آتے ہیں ان کی دعا  کی طرف۔ دو نکات لکھے گئے ہیں۔
1۔ چور و خیانت کار، غاصب و خمس چور صحابی رسول (معاذاللہ)
2۔ کرکرہ اور مدعم  جیسا انجام دوسرے صحابہ کا بھی ہو۔

1۔ چور و خیانت کار، غاصب و خمس چور صحابی رسول (معاذاللہ)

قارئین۔۔ شیعہ کو جتنا سمجھائیں ان کے دماغ قرآن و احادیث رسولﷺ کو قبول ہی نہیں کرتے، دعا ہے کہ   اللہ کی طرف سے  ان شیعوں کو ہدایت  نصیب   ہو۔
  بہتر ہوتا کہ شیعہ مناظر گفتگو سے پہلے مسلمان، مؤمن، صحابی، منافق اور مرتد کی اصطلاحی تعریف کو اچھی طرح سمجھ لیتے۔  اہل سنت کے نزدیک یہ تمام الفاظ ایک ہی جماعت کے لئے استعمال نہیں ہوتے۔ 
شیعہ ان پانچوں میں  سے صرف مؤمن کو الگ کرتے ہیں باقی سب (مسلمان، صحابی، منافق اور مرتد)  کو ایک ہی گروہ سمجھتے ہیں  اور عوام  کو بھی یہی  سمجھاتے ہیں۔ اوپر اس پر گفتگو کی جاچکی ہے۔

2۔ کرکرہ اور مدعم  جیسا انجام دوسرے صحابہ کا بھی ہو۔

غور فرمائیں۔۔شیعہ عالم کی اس دعا سے یہ تو ثابت ہوگیا کہ کرکرہ اور مدعم کا انجام باعث عبرت ہی ہوا تھا۔ اگر باعث عبرت نہ ہوتا تو شیعہ عالم نے دوسرے اصحاب رسول  جنہیں وہ معاذاللہ چورو  خیانت کار، غاصب اور خمس چور بھی کہہ رہے ہیں ، ان کے لئے کرکرہ اور مدعم جیسے انجام کی دعا کیوں مانگ ہے ہیں؟ 
کتنی عجیب بات ہے کہ شیعہ عالم دونوں کے انجام کو باعث عبرت سمجھنے سے انکار بھی کرتا رہا اور آخر میں اسی انجام کو اپنے لئے پسند کرنے کے بجائے دوسرے صحابہ کے لئے دعا مانگنے پر مجبور بھی  ہوگیا!

 حق اسی طرح ظاہر ہوتا ہے چاہے انسان قبول نہ بھی کرے تو  اللہ ﷻ  ایسے انتظامات کردیتا ہے جس سے حق واضح ہوسکے۔ اللہ ہم سب کو ہدایت دے اور خاتمہ بالخیر نصیب ہو۔ آمین۔

  سید علی حیدری شیعہ مناظر: دین اسلام میں قرآن و حدیث کی روشنی میں صحابہ کی اقسام ہیں مختصراً سمجھ لیں جنتی صحابہ الگ ہیں اور جہنمی صحابہ الگ ہیں۔ لہذا ہم خلاف قرآن و حدیث صحابہ کلھم عدول، ہر صحابی نبی جنتی جنتی کو اسلام دشمن عناصر کے نعروں سے زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔

جعفر صادق: اہل سنت کا عقیدہ صحابہ  نہ صرف عین قرآن و سنت کے مطابق ہے، بلکہ  عین عقل  و منطق کے مطابق  بھی ہے، بھلا یہ کیسے ممکن ہے کہ ۔۔۔
ایک ہی جماعت (صحابہ، منافق ، مرتد) جنتی  بھی ہو اور جہنمی بھی ہو۔
 ایک ہی جماعت (صحابہ، منافق ، مرتد)  سے  جنت کا  وعدہ  بھی کیا جائے اور پھر اسی جماعت کو جہنمی بھی  بنادیا جائے۔ اہل تشیع کے  عقیدہ صحابہ میں  اس سے بڑی جہالت اور کیا ہوگی۔ہمارے نزدیک شیعہ عقیدہ درحقیقت اسلام دشمن ہے!

صفحہ 48 از 50