کرکرہ اور مدعم کی صحابیت کا تعین اورعقیدہ صحابہ اہلسنت -…

کرکرہ اور مدعم کی صحابیت کا تعین اورعقیدہ صحابہ اہلسنت

  جعفر صادق

صفحہ 47 از 50

جعفر صادق: قارئین ملاحظہ فرمائیں۔ شیعہ عالم کی طرف سے کرکرہ اور مدعم کے صرف نام دکھائے گئے (شیعہ عالم کا اقرار  اسکرین شاٹ پیج 311) ،  اور جتنے سنی علماء کے اقوال پیش کئے  سب نے اسے جہنمی بھی بیان کیا ہے ( شیعہ عالم کا  اقرار  پیج 247)  ، گفتگو کے آخری  ٹرن میں ایک الزامی جواب  سے بھی انہیں سمجھایا گیا کہ جس طرح عبداللہ ابن سبا  کا نام جید شیعہ علماء نے اصحاب سیدنا علی کی فہرست میں شامل کرکے آگے صراحت سے اس کا کافر ہونا بیان کردیا ہے ، اسی طرح اہل سنت علماء نے بھی غلامان رسول کی فہرست میں کرکرہ اور مدعم کو ذکر کرکے آگے صراحت سے اس کا جہنمی ہونا بیان کردیا ہے۔ یہ ایک طرح سے تاریخ  بیان کردی گئی ہے کہ فلاں فلاں اشخاص کا نبیﷺ سے کس طرح کا تعلق رہا۔ اس سے یہ استدلال لینا باطل ہے کہ   دونوں حضرات سنی مذہب کے مطابق جید صحابی رسول ہیں۔اسی منطق سے تو ہم بھی یہ کہنے میں حق بجانب ہوں گے کہ عبداللہ ابن سبا   کی شخصیت بھی شیعہ کے ہاں باعث عزت و احترام ہے،   کیونکہ معتبر شیعہ کتب کے مطابق ابن سبا  اصحاب سیدنا علی میں سے  ہے، چاہے وہ کافر ہی کیوں نہ ہو۔ کافر بھی تو جہنمی ہے، جس طرح کرکرہ اور مدعم دونوں جہنمی ہیں۔  سنی مذہب میں بیان شدہ جہنمی جید صحابی رسول اور اہل تشیع مذہب   میں  بیان شدہ  جہنمی جید اصحاب سیدنا علی اور اس کا مقدس  ہونا قبول نہیں۔۔یہ دہرا معیار بذات خود شیعہ دعویٰ کے بطلان پر قوی دلیل ہے۔

شیعہ عالم کی طرف سے فتوے دکھا کر دعویٰ ثابت کرنے کی کوششیں
ڈجیٹل زمانہ اور سنی مذہب کی فتویٰ فیکٹریاں

قارئین۔۔۔اصول مناظرہ  کی دھجیاں بکھیرنے کے ساتھ ساتھ شیعہ عالم نے دوران گفتگو   طئے شدہ شرائط کا لحاظ بھی نہیں  کیا۔موصوف نے عصر حاضر کے فتووں اور ایک سنی عالم   کی کچھ آڈیوز سے بھی  کوشش کی کہ اس کے دعویٰ  کو تقویت ملے۔
نیٹ پر سرچ کیا جائے  تو شیعہ مذہب کی بھی کئی آن لائین فتووں کی  فیکٹریاں نظر آجائیں گی جن پر ہر دن نئے نئے فتووں کی بھرمار ہتی ہے، مزے کی بات تو یہ ہے کہ خود شیعہ  اثنا عشریہ کے ذیلی فرقے (اصولی، اخباری،شیخی وغیرہ )   بھی ایک دوسرے کے فتوےتسلیم نہیں کرتے۔ کچھ  شیعہ رافضی مراجع التقلید کو مانتے ہیں  تو کچھ نہیں مانتے۔۔ ماتم ، زنجیر زنی اور خونی ماتم پر تو اثنا عشریہ کا آپس میں ہی  اتفاق نہیں ہے!

فتووں پر مناظروں کے فیصلے  نہیں ہوتے۔  جب دو مذاہب کے مابین عقائد پر اختلاف ہو اور ان کی روشنی میں کوئی خاص  معاملہ سلجھانا  مقصود تو فریقین اپنے اپنے  عقائد کی روشنی سے اس معاملے کو سلجھاتے ہیں۔
 شیعہ عالم کو شروعات میں ہی بتادیا گیا تھا کہ اگر کرکرہ اور مدعم کو سنی مذہب میں جید صحابی رسول ثابت کرنا ہے تو اہل سنت عقیدہ صحابہ اور اہل تشیع عقیدہ صحابہ کو پہلے سب  کے سامنے رکھ دیا جائے تاکہ انہیں اپنا دعویٰ ثابت کرنے میں آسانی ہو اور  عوام بھی جان سکیں کہ کس فریق کا کیا عقیدہ ہے ، اور اہل سنت کو کس طرح اپنے عقیدے کا  دفاع  کرنا ہے۔

 مناظروں میں  ہمیشہ یہ طئے کیا جاتا ہے کہ دوران گفتگو قرآن و سنت   اور تاریخ کی  صحیح روایات   سے دلائل اور استدلال پیش کئے جائیں گے۔ اور ان دلائل  کا رد بھی عام طور پر  دو طرح سے کیا جاتا ہے۔

1۔ مدعی کی پیش کی گئی دلیل کی سند یا متن سے مدعی کے پیش کئے گئے استدلال کو  رد کرنا۔
2۔ مدعا علیہ کی جوابی دلیل جو پیش کی گئی دلیل کا رد کرتی ہو اور اسی درجے یا اس سے بڑے درجے کی ہو۔

قارئین دیکھ سکتے ہیں اس مناظرے میں  اہل سنت کی طرف سے دونوں طریقوں سے دعویٰ کا بطلان کیا گیا۔

1۔ صحیح بخاری کے متن سے  شیعہ دعویٰ اور استدلال کا رد
2۔  قرآن کریم، صحیح بخاری کی دوسری احادیث ، اور سنی و شیعہ کتب سے  ایسے دلائل بھی پیش کئے گئے جو  شیعہ کے دعویٰ اور  استدلال  کو باطل ثابت کرتے ہیں۔
  سید علی حیدری شیعہ مناظر: پھر تحریف قرآن؟
الحدید آیت 7-8-9 میں ایمان لانے کے بعد اس سے محروم ہوجانے والے صحابہ، راہ خدا میں خرچ بند کرنے والے اس وعدے سے اللہ تعالیٰ نے خارج کررکھے ہیں۔ ان صحابہ کو قرآن مجید میں تحریف کیے بغیر وعدے میں شامل کوئی نہیں کرسکتا۔  اشکالات میرے دلائل پر آپ نے جو کیے سب کا شافی جواب دیا ہے، آپ کی سمجھ نہ آئے میرا قصور نہیں۔

جعفر صادق: اوپر تفصیل سے تمام آیات کی تشریح کردی گئی ہے۔ سورت الحدید 7 سے 12 تک صحابہ کرام کے متعلق بیان ہوا ہے۔ شیعہ مفسر سے بھی دکھا دیا گیا ہے۔  پورا پیراگراف  پڑھاجائے تو  عام فہم بھی اس کا مفہوم سمجھ سکتا ہے۔ (دیکھیں  پیج 303)

  سید علی حیدری شیعہ مناظر:  خاتمہ بالخیر کی شرط قرآن و حدیث سے ثابت ہی نہیں بلکہ میں نے اسے خلاف قرآن و حدیث ثابت بھی کیا ہے۔ آپ تو خاتمہ بالخیر اور خاتمہ بالایمان میں بھی تفریق کررہے ہیں کیوں کہ سنی مذہب مدعم و کرکرہ کے خاتمہ بالایمان کا متفقہ طور پر قائل ہے۔  ان صحیح روایات کا جو مطلب سنی مذہب نے متفقہ طور پر بیان کیا ، آپ نے تین دن اسے ہی تو اپنے ذاتی قیاس سے رد کیا ہے۔ قارئین آپ کی ذاتی قیاس آرائیاں مانیں یا سنی مذہب کا متفقہ فیصلہ مانیں، کوئی ایک ہی درست ہوسکتا ہے۔
جعفر صادق: شیعہ عالم کے اس جواب  میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔    (دیکھیں پیج 225)
  سید علی حیدری شیعہ مناظر: میرے خیال کے محتاج کیوں بن رہے ہیں؟ سنی مذہب نے متفقہ طور پر کرکرہ و مدعم کو مشخص کرکے کیا رائے دی ہے اسے مانیں، نہیں ماننا تو سنی مذہب سے ہی کرکرہ اور مدعم کو مشخص کرکے ان کا صحابیت سے اخراج دکھاتے، لیکن یہ کام قیامت تک آپ نہیں کرسکتے، وجہ سنی مذہب کا مدعم و کرکرہ کی صحابیت پر بغیر شک و شبہ کے اتفاق ہے۔

جعفر صادق: قارئین۔۔ پہلے اسکرین شاٹس ملاحظہ فرمائیں کہ شیعہ عالم سے کیا پوچھا گیا تھا۔

صفحہ 47 از 50