کرکرہ اور مدعم کی صحابیت کا تعین اورعقیدہ صحابہ اہلسنت -…

کرکرہ اور مدعم کی صحابیت کا تعین اورعقیدہ صحابہ اہلسنت

  جعفر صادق

صفحہ 46 از 50

سید علی حیدری شیعہ مناظر: قول نبیﷺ سے صرف یہ دو نہیں بہت سے دیگر اصحاب رسول جہنمی ثابت ہیں۔ یہی تو تین دن تک آپ کو سمجھایا کہ پورا سنی مذہب متفقہ طور پر کرکرہ و مدعم کو جہنمی ماننے کے باوجود اسے کافر نہیں مانتا۔ مجبوری سمجھ نہیں آئی آپ کو سنی مذہب کی؟  صحابہ کی اکثریت گناہ کبیرہ کی مرتکب تھی، جیسا کہ مدعم اور کرکرہ نے مال غنیمت سے خیانت کی۔اسی طرح مال فئی سے خیانت کرنے والے صحابہ، آل محمد پر خمس بند کرنے والے صحابہ بھی ثابت شدہ حقیقت ہیں، پھر ان کا بھی خاتمہ بالخیر نہیں ہوا ، سنی مذہب کو ماننا ہوگا۔

جعفر صادق:  اس جواب میں  دو جواب طلب نکات ہیں۔
1۔ قول نبیﷺ سے کرکرہ اور مدعم سمیت دیگر اسحاب رسول بھی جہنمی ہیں۔
2۔جہنمی اور کافر کو ایک ہی ترازو میں تولنا۔

1۔ قول نبیﷺ سے کرکرہ اور مدعم سمیت دیگر اسحاب رسول بھی جہنمی ہیں۔

شیعہ عالم کی حد درجہ بےبسی تھی کہ آخری ٹرن میں بھی اپنی خباثت سے باز نہیں آیا۔ دوران گفتگو بھی انہوں نے موضوع  سے باہر نکل کر  حضرت ابوبکر صدیقؓ کے  متعلق  ایک نازیبا بات کہی تھی، جس پر  انہیں چلینج کیا گیا  اور جسے ان کی طرف سے قبول بھی کرلیا  گیا۔  قارئین ہماری  اگلی بحث اسی نکتے پر کی جائے گی۔ ان شاء اللہ

2۔جہنمی اور کافر کو ایک ہی ترازو میں تولنا
  شیعہ عالم   کی طرف سے بار بار کافر اور جہنمی کو ایک ہی ترازو میں تولنا  ان کی مجبوری تھی،   کیونکہ اگر وہ مان لیتے کہ مسلمان بھی  گناہ کر کے جہنمی ہوسکتے ہیں تو مسئلہ حل ہوجاتا۔   آج کے شیعہ رافضیوں نے شاید خاتمہ بالخیر کی دعائیں کرنا چھوڑ دی ہیں، کیونکہ ان کے نزدیک ایمان لانا ہی کافی ہے بعد میں ثابت قدمی ہو نہ ہو ضروری نہیں۔  انبیائے کرام اور ائمہ معصومین نے  تو خاتمہ بالخیر کی دعائیں مانگیں لیکن آج   شیعہ رافضی کو اس کی ضرورت نہیں ہے۔  

سید علی حیدری شیعہ مناظر: جواب نہیں سرکار علمی و تحقیقی رد۔جیسے ابن حجر نے اپنے تئیں کیا اوپر اسکین میں دیکھیں۔

جعفر صادق:  شیعہ عالم  نے اس جواب میں یہ باور کرا نے کی کوشش کی ہے کہ جیسے انہوں نے اپنے دعویٰ کے حق میں  بڑے مضبوط دلائل دئے ہیں۔ قارئین اوپر ان کے دلائل  کی حیثیت اور لیول ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔پوری گفتگو میں  شیعہ عالم کے بیان کئے گئے  ہر ایک نکتے کو زیر بحث لایا گیا۔  شیعہ عالم نے جس طرح کرکرہ اور مدعم کو سنی مذہب میں جید أصحاب رسول ظابر کرنے کی کوششیں کی وہ بھی سب پڑھ سکتے ہیں۔

سید علی حیدری شیعہ مناظر: رتی برابر بھی فرق نہیں پڑے گا جناب عبداللہ ابن سبا سے کیوں کہ قادیانی و سنی مذہب میں 99 فیصد اشتراک میں ثابت کرسکتا ہوں۔۔۔۔آپ تو 10 فیصد اشتراک بھی بمشکل دکھا سکیں گے۔

جعفر صادق: شیعہ عالم کو ایک اور چیلینج  بھی کیا جاتا ہے کہ وہ  اس موضوع پر بھی   الگ سے گفتگو کریں۔ان کا کام قادیانی و سنی مذہب کا اشتراک ثابت کرنا ہوگا اور ہم شیعیت اور یہودیت کا اشتراک ثابت کریں گے۔   گفتگو صحیح روایات کی روشنی میں ہوگی۔
جو حق ہوگا عوام کے سامنے آجائے گا۔ ان شاء اللہ

شیعہ عالم کا غیر سنجیدہ رویہ
  سید علی حیدری شیعہ مناظر: آپ نے تین دن جو لطیفے سنائے اس پر یہ مجبوری تھی، آپ کوئی علمی بات کرتے تو ایسا ہرگز نہ ہوتا۔  سنی مذہب کی احادیث سے عبداللہ ابن ابی مومن و مغفور اور صحابی رسول بھی ثابت ہے۔انجام سے مسئلہ نہیں ہمیں۔میرا ادعا تھا مدعم و کرکرہ سنی مذہب میں جید اصحاب رسول ہیں الحمد اللہ ناقابل تردید ادلہ سے ثابت بھی کیا۔

جعفر صادق:دوران گفتگو دعویٰ کے حق میں جو دلائل پیش کئے گئے ان کا علمی رد شیعہ عالم کے نزدیک وہ سب  لطیفے تھے۔ 
عبداللہ ابن سبا کو عبداللہ ابن ابی سمجھنے والے کو کیا سمجھ آئے گا اور اسے کیا سمجھایا جائے۔ قارئین کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ ایک اور شیعہ عالم میثم سے عبداللہ بن ابی کی صحابیت پر بھی میری  گفتگو ہوچکی ہے۔ سنی لائبریری ڈاٹ کام پر مکمل تفصیل اور وڈیوز موجود ہیں۔ اصحاب کلھم عدول لکھ کر تلاش کر کے ملاحظہ کرسکتے ہیں۔
 اور اب تو مدعم اور کرکرہ پر شیعہ عالم کے ناقابل تردید دلائل کی قلعی بھی کھل چکی ہے۔ الحمدلللہ
شیعہ عالم کی طرف سے  حضرت ابوبکر صدیقؓ  کی گستاخی، مناظرے کا چیلینج اور چیلینج قبول کرنا۔ (اسکرین شاٹ)

سید علی حیدری شیعہ مناظر: چیلنج قبول ہےلیکن چیلنج کرنے سے پہلے سنی مذہب کا مطالعہ کرلیں کیوں کہ گزشتہ 3 دن میں آپ نے سنی مذہب کے متفقہ اصحاب رسول کرکرہ و مدعم کو کافر و منافق بنانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔بلاشک حتمی فیصلہ صاحبان علم کریں گے اور کوئی نہیں۔
 
جعفر صادق: یہ اسکرین شاٹ اس لئے شامل کیا گیا ہے تاکہ  شیعہ عالم  کو اپنی بات سے مکرنے اور  فرار ہونے کا راستہ نہ ملے۔ غضب خدا کا۔۔مناظروں میں جو منہ میں آتا ہے بول دیتے ہیں۔

سید علی حیدری شیعہ مناظر: میں پورا سنی مذہب دکھا چکا ہوں کہ جنہیں نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے جہنمی کہا انہیں صحابی رسول کہنے کی جسارت سنی مذہب نے بالاتفاق کی ہے آپ نہ جانے کیوں پورے سنی مذہب کو شیعہ بنانے پر تلے ہیں۔ کیا آپ نے کسی ایک شیعہ عالم کا حوالہ دیا جس نے کرکرہ و مدعم کو صحابی رسول کہا ؟؟؟   سنی مذہب نے کب اور کس دور میں کرکرہ و مدعم کو صحابیت سے خارج کیا؟؟ میں تو متقدمین سے عصر حاضر تک کے سنی مذہب سے مدعم و کرکرہ کو جید صحابی رسول ثابت کرچکا ہوں۔ آج تو ڈجیٹل زمانہ ہے، سنی مذہب کی فتویٰ فیکٹریاں آپ کے موبائل میں موجود ہیں۔ رابطہ کریں اور پوچھیں مدعم و کرکرہ جید اصحاب رسول ہیں یا نہیں۔ میں تو دو فتویٰ فیکٹریوں، دارلعلوم دیوبند انڈیا اور جامعہ العلوم الاسلامیہ علامہ یوسف بنوری ٹاؤن کراچی کے فیصلے بھیجنے کے ساتھ بریلوی مفتی جان محمد مصطفائی کا قطعی فیصلہ بھی سب کو بھیج چکا کہ مدعم اور کرکرہ جہنمی ہونے کے باوجود صحابی رسول ہیں۔ بلکہ مفتی جان محمد مصطفائی کے مطابق تو ان دونوں کی صحابیت کا انکار، منکر حدیث ہونے کے مترادف ہے۔ یعنی آپ سنی مفتی کے مطابق منکر حدیث بھی بن چکے ہیں۔ یہ قیاس ابلیسی میدان علمی میں ٹک نہیں سکتا
کہیں مدعم و کرکرہ کو اب جنتی ثابت کرنے کا ارادہ تو نہیں؟؟

صفحہ 46 از 50