کرکرہ اور مدعم کی صحابیت کا تعین اورعقیدہ صحابہ اہلسنت -…

کرکرہ اور مدعم کی صحابیت کا تعین اورعقیدہ صحابہ اہلسنت

  جعفر صادق

صفحہ 41 از 50

سید علی حیدری شیعہ مناظر: آپ کے بھیجے گئے اسکین میں صراحت ہے کہ عبداللہ ابن ابی ، مولا علی علیہ السلام کا کافر صحابی تھا۔جب نبی کریم ﷺ کے صحابی کافر ہوسکتے ہیں تو مولا علی علیہ السلام کے صحابی کے کافر ہونے پر کیسا اعتراض؟؟مزہ تو اس وقت آتا جب آپ ابن ابی کو مولا علی علیہ کا مومن صحابی ثابت کرتے، کیوں کہ ہم عبداللہ ابن ابی کو سنی مذہب کے مطابق مسلم و مغفور صحابی بھی ثابت کرسکتے ہیں۔
  جعفر صادق:شیعہ عالم کو عبداللہ بن سبا ملعون یہودی اور عبداللہ ابن ابی منافقین کے سردار میں کوئی فرق نظر نہیں آیا۔۔!!  حالانکہ شیعہ أسماء الرجال کتب سے اسکینز بھی  شامل کئے گئے تھے۔ 
انہیں  پیش کئے گئے استدلال کا رد کرنا تھا، لیکن جب وہ  عبداللہ ابن سبا کی شخصیت کو ہی سمجھنے سے قاصر رہے تو  اس استدلال کا رد کیا خاک کرتے!

استدلال یہ تھا کہ عبداللہ ابن سبا کو   کئی جید شیعہ علماء نے سیدنا علی کے أصحاب میں بیان کیا  ہے۔  کیا یہ اس بات کی دلیل سمجھی جائے کہ یہ ملعون یہودی متفقہ طور پر شیعہ کے ہاں  جید اصحاب علی ہے؟ 
اس الزامی جواب سے یہ  واضح کرنا مقصود تھا کہ أسماء الرجال سے کسی بھی شخصیت کا صرف   نام اور أحوال دکھانا کافی نہیں ہوتا بلکہ اس کی توثیق، شان و عظمت وغیرہ بھی ثابت کی جاتی ہے۔
شیعہ عالم نے کرکرہ اور مدعم کی شان و عظمت تو پیش نہیں کی بلکہ جو اہم اشکالات ان سے پوچھے گئے ان کے جوابات بھی ڈھنگ سے دینے میں ناکام رہے۔

سید علی حیدری شیعہ مناظر: اس لطیفے پر کھل کر ہنس سکتے ہیں۔علاج تو ان 3 دنوں میں آپ کا وہ کیا ہے کہ پڑھے لکھے سنی زندگی بھر یاد رکھیں گے۔

جعفر صادق: قارئین ! یہ ہے آج کے شیعہ عالم  و مناظر! ان کے جوابات میں حسن اخلاق اور یہ   سنجیدہ رویہ بھی ملاحظہ فرمائیں۔

 سید علی حیدری شیعہ مناظر: لعنت اللہ علی الکذبین
آپ نے یہاں لکھا 
 آگے حدیث پڑھتے ہوئے قیامت کیوں ٹوٹ پڑتی ہے؟ وہ بعد از نبی مرتد لوگ تھے، ثابت قدم نہ رہ سکے، خاتمہ بالخیر نہیں ہوا، اللہ کی رضا سے خارج ہوگئے*شرف صحابیت قائم نہ رہ سکا۔*
   کہاں ہیں اس حدیث میں یہ الفاظ؟؟ شرف صحابیت قائم نہ رہ سکا    یہ ہے ممتاز قریشی صاحب کا مذہبی جھوٹ جس سے وہ تین روز تک کام چلاتے رہے۔قارئین دیکھ سکتے ہیں کہ جو الفاظ حدیث میں موجود نہیں ، وہ تحریف کرکے زبردستی شامل کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

جعفر صادق: شیعہ عالم  کو حدیث نبیﷺ   کئی بار سمجھائی گئی، لیکن موصوف لفظوں کے غلام ہیں۔ مفہوم سمجھنے سے انہیں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
پھر سمجھاتا ہوں۔ حدیث میں  چارنکات مذکور ہیں۔
1۔ان لوگوں کا بعد از نبیﷺ  مرتد ہونا ۔
2۔ نبیﷺ کا انہیں دیکھ کر میرے صحابی کہہ کر پکارنا۔
3۔نبیﷺ کو بتایا  جانا کہ یہ لوگ مرتد ہوچکے۔ حدیث میں الٹے پاؤں پھر جانے کا ذکر۔
4۔  جہنم میں ان لوگوں کا جانا۔
اس سے کیا ثابت ہوا؟ شرف صحابیت کا وہ معیار جو سنی و شیعہ کتب سے ثابت ہے ، اس کے مطابق وہ لوگ بعد از نبیﷺ مرتد ہوکر شرف صحابیت سے خارج ہوگئے۔ اوپر دلائل موجود ہیں کہ شرف صحابیت کے لئے حالت ایمان میں دیدار نبویﷺ اور خاتمہ بالخیر لازمی ہے، شیعہ عالم ان دلائل اور اشکالات کا رد سنی و شیعہ کتب سے   نہیں کرسکے۔ انہیں  آخر میں صرف ایک نکتہ ثابت کرنے کو بھی کہا گیا تھا، یعنی شرف صحابیت میں  خاتمہ بالخیر کی نفی دکھانی تھی۔
 سید علی حیدری شیعہ مناظر: کرکرہ اور مدعم پر تیاری کریں فی الحال۔کیوں کہ تین دن تک ان دونوں جید صحابہ کی آپ نے جتنی گستاخیاں کی ہیں اگر وہ سپاہ صحابہ والوں یا صرف جامعہ العلوم الاسلامیہ علامہ یوسف بنوری ٹاؤن کراچی کے فارغ التحصیل  تک پہنچادی جائیں تو آپ نہ صرف کافر بن جاؤگے بلکہ آپ کے واجب القتل ہونے کے فتویٰ بھی مارکیٹ میں آجائیں گے۔ یقین نہ آئے تو ان تک کرکرہ و مدعم سے متعلق اپنا مؤقف پہنچا کر دیکھیں۔

جعفر صادق: اگر واقعی کرکرہ اور مدعم کے جید صحابی ہونے پر  سنی مذہب میں کوئی نص صریح موجود ہے تو آپ نے پیش کیوں نہیں کی؟ جامعہ بنوریہ کا کوئی ایک فتوی ہی دکھادیتے کہ یہ دونوں  جہنمی بھی تھے اور  اہل سنت کے نزدیک  جید صحابی بھی  ہیں ، ان  دونوں کی شان و عظمت ہی کسی سنی عالم سے دکھادیتے۔حالت یہ ہے کہ  بار بار پوچھے گئے پانچ سوالات  کے جوابات بھی شیعہ مناظر کی طرف سے  نہ دئے جاسکے۔


 
سید علی حیدری شیعہ مناظر: آپ مناظرہ کررہے ہیں یا لافٹر چیلنج میں حصہ لے رہے ہیں۔ اصطلاحی تعریف کا مفہوم ہی کسی سنی عالم سے سیکھ لیں ۔ کیوں کہ دو دن تک تو آپ خاتمہ بالخیر کی شرط قرآن و سنت سے ثابت ہونے کے دعویدار تھے ، قرآن و حدیث سے جب اس کا رد میں نے پیش کیا تو اب اصطلاحی تعریف ہوتی کیا ہے اس سے بھی جاہل نکلے۔

جعفر صادق:  شیعہ عالم کا غیر سنجیدہ رویہ۔ پھر جاہلانہ باتیں۔
اصطلاحی تعریف اور خاتمہ بالخیر کی شرط  یہ دونوں مختلف باتیں ہیں۔
پہلے اسکرین شاٹس دیکھیں کہ کونسا نکتہ زیر بحث تھا۔
شیعہ عالم کہہ رہے ہیں خاتمہ بالخیر کا رد قرآن و سنت سے وہ دکھا چکے ہیں، حالانکہ منافقین کی آیات دکھائی تھیں۔  موضوع منافقین پر ہوتا تو انہیں دلائل سے بتایا جاتا کہ منافقین کہتے کسے ہیں۔  
شیعہ عالم کو  سنی و شیعہ علماء کرام کی طرف سے مختلف تعاریف بیان  کرنا بھی اختلافی لگتا رہا تو ایسے بندے کو مزید کیا نکتہ سمجھایا جائے۔
شیعہ عالم کے دجل و فریب کی ایک اور داستان
سید علی حیدری شیعہ مناظر: سبحان اللہ اب آپ احمد بن حنبل کو بھی رافضی مان لیں ۔آپ اپنے قیاس ابلیسی سے سنی علماء متقدمین کی جامع اصطلاحی تعریف کو باطل کہہ رہے ہیں۔یہ کام تو ابن حجر عسقلانی نے نہیں کیا تو آپ کس کھیت کی مولی ہیں۔

صفحہ 41 از 50