کرکرہ اور مدعم کی صحابیت کا تعین اورعقیدہ صحابہ اہلسنت -…

کرکرہ اور مدعم کی صحابیت کا تعین اورعقیدہ صحابہ اہلسنت

  جعفر صادق

صفحہ 4 از 50

 سید علی حیدری شیعہ مناظر: بھائی فضولیات چھوڑو۔جواب دعویٰ لکھو۔آپ تو سنی مذہب کو خلاف قرآن و حدیث ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہو ۔سنی علماء اگر ذاتی رائے دیں تو آپ قبول نہ کرنا ، لیکن اگر سنی علما حدیث کو دلیل بناکر مدعم اور کرکرہ کی صحابیت پر حکم لگائیں تو قبول کرنا۔ٹھیک ہے؟

جعفر صادق: گفتگو آگے بڑھاتا ہوں۔آپ کی آخری گھڑیاں شروع ہوچکی ہیں۔

سید علی حیدری شیعہ مناظر: آپ نے تو کسی کو صحابی بنانا اور کسی کو صحابیت سے خارج کرنا اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔جب کہ شرط کے تحت اس کی اجازت نہیں ہے۔سب دیکھیں گے کہ آپ کس طرح ذاتی قیاس آرائیوں سے سنی مذہب کی نیا ڈبوئیں گے۔

جعفر صادق: پھر قیاس!  میں نے کہا ہے کہ جو نکتہ قرآن و سنت سے ثابت ہوجائے تو پھر اس کے خلاف کسی کا قول قبول نہیں کیا جاتا۔یہ سادہ اصول سنی و شیعہ کا متفقہ  أصول ہے۔کیا آپ اختلاف کرتے ہیں؟
 
 سید علی حیدری شیعہ مناظر: اسی لیے تو میں کہہ رہا ہوں۔ سنی علماء اگر ذاتی رائے دیں تو آپ قبول نہ کرنا ، لیکن اگر سنی علما حدیث کو دلیل بناکر مدعم اور کرکرہ کی صحابیت پر حکم لگائیں تو قبول کرنا ٹھیک ہے؟
جعفر صادق: عقیدہ صحابہ اہل سنت جو ہمارے نزدیک قرآن و سنت سے ثابت ہے،اس کے بعد احادیث نبویﷺ  سے تعین۔یہ ہے اصل معیار۔کسی عالم نے اس کے برخلاف لکھا  تو قابل حجت نہیں ہوگا۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ دو گھنٹوں سے آپ کی ہر بات کا جواب دیا لیکن میری کسی بات کا آپ نے دو ٹوک جواب نہیں دیا۔

 سید علی حیدری شیعہ مناظر: یار عجیب بندے ہو۔۔۔عقیدہ صحابہ آپ بتائیں گے یا سنی علماء؟

 جعفر صادق: آپ عجیب بھی ہو اور غریب بھی۔دعوی کردیا۔لیکن عقیدہ اپنا یا اہل سنت کا بتانے سے ٹال مٹول کرتے آ رہے ہیں۔

سید علی حیدری شیعہ مناظر: قرآن و سنت میں صراحت دکھانا ، کرکرہ و مدعم کو مشخص کرنا۔ کیوں کہ عام کا اطلاق آپ اپنی ذاتی رائے سے خاص پر نہیں کرسکتے۔

جعفر صادق:  علمائے کرام کی رائے سے شرف صحابیت کا فیصلہ کرنا چاہتے ہیں۔یہ صریح جہالت ہے۔

سید علی حیدری شیعہ مناظر: جواب دعویٰ لکھیں سب سمجھاؤں گا۔ٹینشن کیوں لے رہے ہیں؟  آپ قرآن و سنت سے مشخص کردینا  کرکرہ و مدعم کی عدم صحابیت۔یہ آپ کے لیے یقیناً ناممکن ہے جبھی آگے نہیں چل رہے۔

جعفر صادق: دوران گفتگو تفصیل سے اسی پر گفتگو ہوگی۔آپ شرائط فائنل کریں۔اپنا اپنا نظریہ سامنے رکھتے ہیں۔سب کو پتہ لگ جائے کہ شرف صحابیت کا سنی و شیعہ کے ہاں معیار کیا ہے؟اگر آپ بضد ہیں کہ اہل سنت علمائے کرام کی رائے پر کسی کو بھی شرف صحابت میں شامل یا خارج کرتے ہیں۔ تو چلیں پہلے اس پر دلیل دیں۔   میں تو  کافی دیر سے جواب دعوی لکھ کر بیٹھا ہوا ہوں۔

 سید علی حیدری شیعہ مناظر: میں علماء کی ذاتی رائے کو کہاں حجت بنارہا ہوں جناب؟ جواب دعوی  بھیج دیں۔

جعفر صادق: پھر یہ کہیں کہ احادیث نبویﷺ  سے دونوں شخصیات کو جید صحابی رسول ثابت کریں گے۔
 
سید علی حیدری شیعہ مناظر: جی بالکل احادیث نبویﷺ میں مدعم و کرکرہ کی صراحت اور اس کو دلیل بناکر اہل سنت علماء الرجال اور جرح و تعدیل کے آئمہ کے احکام پیش کروں گا۔ ذاتی قیاس آرائیاں نہیں کروں گا نہ کسی عالم کی ذاتی رائے پیش کروں گا۔

جعفر صادق: احادیث صحیح ہوں گی تو علمائے کرام کے اقوال کی کیا ضرورت۔دفاع کرنا میرا کام ہے۔ آپ اس کی فکر نہ کریں۔

سید علی حیدری شیعہ مناظر: مجھے فکر نہیں یہ بات دو گھنٹے پہلے بتاچکا ہوں۔ آپ کو سمجھ دیر سے آتی ہے۔

جعفر صادق: بس اب شیعہ عقیدہ یا اہل سنت عقیدہ صحابہ بیان کیا جائے گا۔ اس کے بعد جوا ب دعوی۔پھر ایک وقت میں ایک دلیل دیکر گفتگو کی جائے گی۔ ان شاء اللہ
شرف صحابیت کا معیار

والأصح ما قيل في تعريف الصّحابيّ أنه «من لقي النبيّ صلّى اللَّه عليه وسلم في حياته مسلما ومات على إسلامه

(الاصابہ ج 1 ص8)
 لنک

٭یعنی صحابی کی سب سے زیادہ صحیح تعریف یہ ہے کہ جس نے نبی کریم ﷺ سے مسلمان ہونے کی حالت میں ملاقات کی ہو اور اس کو موت بھی ایمان کی حالت میں ہی آئی ہو٭

شیعہ مناظر کا انکار کہ عقائد کی روشنی میں شرف صحابیت کا تعین نہیں کیا جائے گا!
 
سید علی حیدری شیعہ مناظر: پھر واپس ہوگئے۔ شیعہ عقیدہ زیر بحث نہیں۔ نہ ہی موضوع سے اس کا کوئی تعلق ہے پھر کیوں شیعہ عقیدہ بیان کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
الاصابہ سے صحابی کی تعریف(اہل سنت شرف صحابیت)  کی ضرورت نہیں۔آخری لائن کا ترجمہ غلط ہے۔

جعفر صادق: چلو  اہل تشیع عقیدہ  نہ بتائیں۔معاف کیا۔اہل سنت عقیدہ ہی جان لیں۔ہمارے ہاں *شرف صحابیت کے لئے حالت ایمان میں دیدار نبویﷺ  اور خاتمہ بالخیر لازم ہے۔*
قارئین۔۔اس کا  الٹ کرنے سے  شیعہ کا عقیدہ صحابہ بن جائے گا،  جسے شیعہ عالم بتانے سے کتراتے رہے ہیں۔

(آج کے شیعہ رافضیوں کا  عقیدہ: شرف صحابیت کے لئے حالت ایمان اور خاتمہ بالخیر کا ہونا ضروری نہیں ہے۔معاذاللہ)
جعفر صادق: اب جواب دعوی
جواب دعوی اہل سنت
 کرکرہ اور مدعم سُنی مذہب کے عقیدہ صحابیت کے تحت صحابی رسول کا شرف نہیں رکھتے۔ 
   اب آپ دلیل بمعہ استدلال پیش کریں۔

سید علی حیدری شیعہ مناظر: عربی عبارت جو آپ نے بھیجی ہے اس میں کچھ اور لکھا ہے۔اور اس تحریر میں آپ کچھ اور عقیدہ لکھ رہے ہیں۔ یہی مغالطہ ہے آپ کو،  چلیں آپ کی اصلاح کردیتا ہوں۔آپ نے یہ تعریف بھیجی ہے، جو کہ نہ قرآن سے ثابت، نہ احادیث سے ، نہ ہی صحابہ سے اور نہ ہی سنی علماء متقدمین سے یہ تعریف ثابت ہے۔لہذا یہ کسی طور اجماعی تعریف نہیں۔بس ایک طبقے کی ذاتی رائے ہے۔ 

 والأصح ما قيل في تعريف الصّحابيّ أنه «من لقي النبيّ صلّى اللَّه عليه وسلم في حياته مسلما ومات على إسلامه

(*الاصابہ ج 1 ص 8*)

 یعنی صحابی کی سب سے زیادہ صحیح تعریف یہ ہے کہ جس نے نبی کریم ﷺ سے مسلمان ہونے کی حالت میں ملاقات کی ہو اور اس کو موت بھی اسلام پر آئی ہو ۔

جعفر صادق: ایک ہی مفہوم ہے۔پھر وقت ضایع کرنا چاہتے ہیں۔ 

صفحہ 4 از 50