کرکرہ اور مدعم کی صحابیت کا تعین اورعقیدہ صحابہ اہلسنت -…

کرکرہ اور مدعم کی صحابیت کا تعین اورعقیدہ صحابہ اہلسنت

  جعفر صادق

صفحہ 33 از 50


 سید علی حیدری شیعہ مناظر:  کیا ہی اچھا ہوتا کہ آپ ذاتی قیاس آرائی پر مبنی خاتمہ بالخیر کی وضاحت کردیتے کہ آیا خاتمہ بالخیر سے مراد حالت ایمان پر موت ہے یا حالت کفر پر موت۔ کیوں کہ سنی مذہب کے متفقہ فیصلے کے  مطابق کرکرہ و مدعم کی موت حالت ایمان پر ہوئی، خود نبی کریم نے کرکرہ و مدعم کو کبھی کافر نہیں کہا۔
جعفر صادق: یہاں شیعہ عالم نے تین نکات لکھے ہیں، اور تینوں ہی زیر بحث آچکے ہیں۔
1۔خاتمہ بالخیر سے مراد حالت ایمان پر موت یا حالت کفر پر موت۔ (پیج 207،269 )
2۔کیا واقعی سنی مذہب میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ موجود ہے کہ مدعم کی موت حالت ایمان پر ہوئی؟(ہرگز نہیں، تمام دلائل پیج 225) 
3۔  نبیﷺ نے کرکرہ اور مدعم دونوں کو کافر نہیں کہا۔(پیج 207 ) 

  سید علی حیدری شیعہ مناظر: نبی کریم ﷺ کا واضح قول تو یہ ہے کہ کرکرہ و مدعم نے مال غنیمت سے چوری و خیانت کی لہذا وہ جہنمی ہیں۔سنی مذہب کے مطابق یہ عمل کسی مسلمان کو کافر نہیں بناتا۔چوری و خیانت *سبب کفر نہیں* کا مطلب ہے مدعم و کرکرہ کی موت حالت ایمان پر ہوئی *اور آپ کے مطابق حالت ایمان پر موت بھی خاتمہ بالخیر کی دلیل نہیں*سونے پہ سہاگا آپ خود تین دن تک خاتمہ بالخیر کی وضاحت کرنے میں بری طرح ناکام رہے۔

جعفر صادق: شیعہ عالم کو شاید علم ہی نہیں کہ انبیائے کرام کے کتنے اختیارات ہوتے ہیں۔ وہ چاہیں تو کسی کے لئے کوئی خاص چیز حلال یا حرام بھی کر سکتے ہیں۔ غور طلب بات یہ ہے کہ اہل تشیع امام کو لامحدود اختیارات کا حامل سمجھتے ہیں لیکن نبیﷺ کے اختیارات بھول جاتے ہیں۔
اختیارات نبیﷺ :حکم عام سے کسی خاص کو  تخصیص

میں آپ کو ایسی کئی مثالیں دے سکتا ہوں کہ نبیﷺ نے ایک عام حکم میں سے کسی کو خاص کرکے رخصت فرمادی ۔
1۔  ایک صحابی کو پانچ نمازوں کے بجائے تین وقت پڑھنے کی اجازت دے دی۔
2۔ایک صحابی حضرت خزیمہ بن ثابت انصاری کی گواہی کو دو کے برابر قرار دے دیا۔
3۔   دو صحابہ حضرت زبیر بن عوام اور حضرت عبدالرحمان بن عوف کو   ریشمی کپڑا  پہننے کی  اجازت دے دی۔
4۔حضرت أسماء بنت عمیس  کو تین دن عدت کے کہہ کر عام حکم سے اسثناٰ فرمادیا۔
5۔ سیدنا علی کو جنابت کی حالت میں بھی مسجد آنے کی اجازت دے دی ۔
6۔ حتیٰ کہ ایک صحابی حضرت براء بن عاذب  کو اپنے ہاتھوں سے مال غنیمت میں سے سونے کی انگوٹھی نکال کر پہنا دی ۔

نتیجہ: مدعم اور کرکرہ کا تعین بھی نبیﷺ نے خود فرمادیا۔ اب ان پر عام حکم لاگو نہیں ہوگا۔ چوری و خیانت کے  عام حکم سے دونوں کی تخصیص نبیﷺ نے کردی ہے اور جہنمی ہونا دلیل ہے کہ خاتمہ بالخیر نہیں ہوا۔

  سید علی حیدری شیعہ مناظر: لعنت اللہ علی الکذبین۔ سورہ توبہ کو میں نہیں آپ اپنے قیاسی عقیدہ صحابہ کو ثابت کرنے کے لیے بیچ میں لائے۔۔۔میں نے اس کا جواب وضاحت سے دیا اور آپ کی قرآن مجید میں تحریف عوام کے سامنے رکھی۔کم از کم جھوٹ تو سوچ سمجھ کر بولا کریں۔
 یہ دیکھیں کون سورہ توبہ آیت 100 پیش کررہا ہے۔
  
جعفر صادق: پہلے اسکرین شاٹ دیکھ کر فیصلہ کریں کہ کیا میں نے سورت توبہ آیت 100 کو  بطور دلیل پیش کر کے کوئی استدلال بھی پیش کیا تھا جس کا شیعہ عالم کو جواب دینا تھا۔


میں نے انہیں  صحابہ کرام کے بارے میں  جواب   دیتے ہوئے ایک مشہور آیت کے متعلق پوسٹر بھیجا تھا جس سے میرے اس جواب کے آخری حصے کی تائید ہوتی تھی۔  شیعہ عالم کو  میرے جواب کا رد کرنا تھا ، لیکن انہوں نے کمال ہوشیاری سے میرے جواب  کو چھوڑ کر اس کے آخر میں  پیش کی گئی ایک  آیت کے مختصر حصے کو بنیاد بنا یا،   لمبی تحاریر رکھیں ، پھر کرکرہ اور مدعم کی شرف صحابیت سے  باہر نکل کر گفتگو موڑنے کی کوششیں شروع کردیں۔  
اگرچہ میں  نے سورت توبہ 100 کے متعلق کوئی دلیل اور استدلال پیش نہیں کیا تھا ، اس کے باوجود  اگر انہیں لگا کہ میں موضوع سے باہر نکل رہا ہوں تو    چاہیے تو  یہ  تھا کہ جس طرح میں ان کے کئی جوابات کو خارج از موضوع کہہ کر اصل طئے شدہ موضوع پر گفتگو کرتا رہا ، وہ بھی  نشاندہی کر کے اصل موضوع پر آجاتے، لیکن چونکہ ان کے پاس زیر بحث نکات اور میرے پوچھے گئے  سوالات کے دوٹوک جوابات نہیں تھے اس لئے وہ میرے جوابات سے کئی غیر متعلقہ نکات اٹھا کر اسی پر باقائدہ دلائل دیتے رہے اور دھونس بھی دیتے رہے کہ میرے پاس دلائل کے بڑے انبار موجود ہیں۔

سید علی حیدری شیعہ مناظر: 1۔ یہ میرا جواب۔جس کے ابتدائی الفاظ یہ تھے۔
 موضوع سے فرار ہونے کے لیے قریشی صاحب نے یہاں بھی شرائط توڑ کر ایک غیر ضروری پوسٹر لگایا ہے۔ یاد ہے قریشی صاحب اس پر آپ نے کیا کہا تھا؟؟
میں یاد دلاتا ہوں۔ 
2۔     پڑھیں آپ نے اس پر کیا کہا تھا۔
3۔  اور یہ بھی دیکھیں۔
4۔   شرم تو آپ کو آنی نہیں ہے جو ایسے سفید جھوٹ بول بول کر مجھ پر الزام تراشیاں کررہے ہیں۔
   

جعفر صادق: یہ ملاحظہ فرمائیں اسکرین شاٹس۔۔انہیں پوسٹر رکھنے کی وجہ بھی بتادی گئی اور اصل موضوع  پر گفتگو کرنے کے لئے بھی کہا گیا۔ 

   سورت توبہ آیت  100 پر  شیعہ عالم کی دلیل بمعہ استدلال ملاحظہ فرمائیں (پیج 72) 
 اور یہ اسکرین شاٹس بھی دیکھیں۔

کیا یہ مدعی کی طرف سے موضوع سے باہر نکلنے کی مذموم کوشش نہیں تھی؟
 انصاف مطلوب ہے۔

سید علی حیدری شیعہ مناظر: پی ڈی ایف میں اپنے ان سفید جھوٹ کو لازمی شامل کیجیے گا جو آپ نے مجھ پر باندھے ہیں اور جنہیں میں ٹیگ کرکے عوام کے سامنے رکھ رہا ہوں۔گو کہ امید نہیں ہے آپ ان چشم دید حقائق کو پی ڈی ایف میں شامل کریں۔

جعفر صادق:  جس طرح گفتگو کے دوران آپ کی ایک ایک اہم بات کا جواب دیا گیا ، اسی طرح آپ کے آخری ٹرن کے تمام جوابات کی حقیقت  بھی بمعہ اسکرین شاٹس عوام تک پہنچائی جا رہی ہے۔آپ کی  طرف سے بنائی گئی  پی ڈی ایف موصول ہوچکی ہے۔ ذاتی موبائیل  اور آپ کی پی ڈی ایف سے بھی چند ضروری اسکرین شاٹس شامل کئے جا رہے ہیں۔    قارئین بہت سمجھدار ہوتے ہیں خود سمجھ سکتے ہیں کہ  حقیقت کیا ہے اور کس مناظر نے کس طرح گفتگو کی۔ 

صفحہ 33 از 50