کرکرہ اور مدعم کی صحابیت کا تعین اورعقیدہ صحابہ اہلسنت -…

کرکرہ اور مدعم کی صحابیت کا تعین اورعقیدہ صحابہ اہلسنت

  جعفر صادق

صفحہ 32 از 50

جعفر صادق:قارئین
 غور فرمائیں۔۔شیعہ عالم کے ٹیگ کئے گئے کسی جواب میں سوائے ایک کمزور تاویل کے   یہ نکتہ بیان نہیں کیا  کہ  اگر اسے شرف صحابیت حاصل ہے تو آخر مدعم کی شہادت کی نفی نبیﷺ کی طرف سے کیوں بتائی گئی!
 جبکہ بقول شیعہ عالم  مدعم جید صحابی رسول  تھا اور موت بھی حالت ایمان میں ہوئی تھی۔آگے شیعہ عالم نے اس  نکتے کی کمزور تاویل بیان کی ہے۔ آئیے اسے  بھی غور و فکر سے پڑھتے ہیں۔
مدعم کی موت کو کیا کہا جائے گا؟
   بیشک یہ حقیقت ہے۔  مال غنیمت میں خیانت  کرنے سے  اللہ و رسولﷺ    مدعم پر ناراض ہوئے۔
  جس سے اللہ و رسولﷺ  ناراض ہوجائیں اس کی دنیا و آخرت بھی خراب ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نبیﷺ نے دوٹوک تعین کردیا کہ وہ شہید نہیں ہے۔ اب ذرا سوچا جائے کہ اس کی موت کو کیا کہا جائے گا؟ 


آج بھی اگر  کسی حادثے میں کوئی شخص فوت ہوجائے تو اسے  شہادت کی موت کہا جاتا ہے۔ مدعم کو بھی تیر لگنے سے موت آئی، تو اسے یہ رتبہ کیوں نہ ملا؟  ایسی موت کو کیا کہا جائے گا؟ حالانکہ صحبت رسولﷺ کا  شرف بھی انہیں حاصل تھا۔
اس کے باوجود مدعم کی شہادت کی نفی زبان رسالتﷺ سے بتادی گئی، ا ب کس میں جراًت ہے کہ مدعم کی موت کو حلال موت قرار دے!  
نبی ﷺ سے شہادت کی نفی  اور عذاب کی نویداس بات پر دلالت ہے کہ مدعم کا خاتمہ بالخیر نہیں ہوا۔  دوران گفتگوشرف صحابیت کے لئے خاتمہ بالخیر کا ہونا  اہل سنت و اہل تشیع کا متفقہ  مؤقف بھی ثابت کردیا گیا ہے۔  شیعہ مناظر  اپنے باطل دعویٰ اور باطل استدلال کو ثابت کرنے میں بری طرح  ناکام ہے۔


5۔ کیا نبی کا دونوں  شخصیات کے متعلق فیصلہ حتمی نہیں ہے؟
نبی کریم کا تعین کرنا حرف آخر نہیں ہے؟
 
 سید علی حیدری شیعہ مناظر: اور یہ رہا پانچویں سوال کا بالدلیل صراحت کے ساتھ جواب۔نبی کریم ﷺ کا حتمی فیصلہ ہے کہ مرتد ہو جانے والے بھی ان کے صحابی ہی تھے اور روز محشر بھی وہ صحابی رسول ہی رہیں گے۔

جعفر صادق:  یہ دیکھیں شیعہ عالم کے اس استدلال کا حشر نشر (اسکرین شاٹ)


حتمی فیصلہ  اس وقت کہا جاتا جب اللہ عزوجل کی طرف سے ان کا  مرتد ہونا بیان کرنے کے بعد  نبی ﷺ انہیں دیکھ کر میرےصحابی میرے صحابی کہتے۔ وہ لوگ بظاہر صحابی تھے، جب نبیﷺ کو بتایا گیا تو پھر نبیﷺ نے انہیں میرے صحابی میرے صحابی ہرگز نہیں کہا کیونکہ ان کا خاتمہ بالخیر نہیں ہوا تھا۔

فائنل نتیجہ: شیعہ عالم نے میرے پانچوں سوالات کے دوٹوک واضح مدلل  جوابات نہیں دئے۔صرف  چوتھے سوال کی کمزور تاویل بھی اپنے  آخری ٹرن میں کی تاکہ اہل سنت کی طرف سے رد  پیش نہ کیا جا سکے۔ انہیں کہہ دیا گیا تھا کہ آخری ٹرن میں کوئی نئی دلیل یا نیا نکتہ بیان کرنا أصول مناظرہ کے خلاف ہے۔ انہوں نے  دوران مناظرہ تمام اہم شرائط کی  خلاف ورزی کی  (پیج 332) اور أصول مناظرہ کا لحاظ بھی نہیں کیا، اسی لئے پی ڈی ایف میں اصل حقائق  بمعہ ثبوت عوام   تک پہنچائے جا رہے ہیں۔
  سید علی حیدری شیعہ مناظر: آج تیسرا دن ہے اور آپ اپنی آخری ٹرن بھی قیاس آرائیوں اور بہتان تراشیوں سے لبریز ختم کرچکے۔
میرے بارہا ر مطالبے کے باوجود آپ اپنا قیاسی عقیدہ صحابہ ، سنی مذہب کے اصول دین، فروع دین ، ایمان مفصل یا ایمان مجمل میں نہیں دکھا سکے۔
پھر کس منہ سے عقیدہ صحابہ کی رٹ لگارہے ہیں۔  
میرا دعویٰ کرکرہ و مدعم کے آخری انجام پر نہیں تھا ۔ 
آپ کوشش کرتے کہ ان دونوں جید صحابی رسول کو سنی مذہب کے مطابق غیر صحابی ثابت کرتے جیسا کہ آپ کا جواب دعویٰ تھا جس پر آپ نے آخر تک ایک دلیل نہیں دی۔۔۔۔دیتے بھی کیسے؟ 
میرے دلائل ہی آخر سنی مذہب کا متفقہ فیصلہ تھا کہ مدعم اور کرکرہ جید اصحاب رسول ہیں، سنی مذہب میں ان کی صحابیت پر اختلاف تو دور شک کی گنجائش بھی نہیں۔
جعفر صادق:  کیا واقعی اہل سنت کا عقیدہ صحابہ قیاسی عقیدہ صحابہ ہے؟   اس عقیدے  کی تائید قرآن کریم کی آیات، صحیح احادیث نبویﷺ  اور نہ صرف اہل سنت کتب  بلکہ اہل تشیع کتب سے بھی دکھادی گئی۔ دوسری طرف غور فرمائیں! شیعہ عالم کا مؤقف اتنا مضبوط تھا کہ شیعہ کتب سے بھی اپنی تائید نہ دکھا سکا۔
اس پر بھی توجہ دیں! مدعی شیعہ عالم تھا اور  کہہ رہے ہیں کہ فریق مخالف اپنا  جواب دعوی ثابت نہ کرسکا اور کوئی دلیل نہ دے سکا۔ اس سے واضح ہوا کہ انہیں اصول مناظرہ کے بنیادی طریقہ کار  کا بھی علم نہیں ہے۔
مناظروں میں  عام طور پر پوری گفتگو مدعی کے دعوی اور اس کے  دلائل کا رد کرنے پر کی جاتی ہے۔   
 اگر مدعی خود کہے کہ فریق مخالف اپنا جواب دعوی ثابت کرے تو پھر ہی جواب دعوی اور اس پر دلائل دیکر گفتگ کی جاتی ہے۔ انہیں یہ موقعہ بھی دوران گفتگو دیا گیا تھا۔ (اسکرین شاٹ)
 
  سید علی حیدری شیعہ مناظر:   شیعہ مذہب کا نظریہ صحابہ کے متعلق یہ ہے کہ قرآن و حدیث سے صحابہ کی مختلف اقسام ثابت ہیں جیسا کہ قرآن مجید سے اور مجالس المومنین سے اوپر خود آپ نے بھی ثابت کررکھی ہے۔
شیعہ صحابہ کرام الگ تھے۔
منافق صحابہ الگ۔
مرتد صحابہ الگ۔
کمزور ایمان صحابہ الگ۔

جعفر صادق: اوپر شیعہ عقائد کی کتب سے عقیدہ صحابہ از اہل تشیع  اکابرین کی جھلک دکھادی گئی ہے۔قرآن کریم اور مجالس المؤمنین سے بھی دفاع اہل سنت کردیا گیا ہے۔ اس وقت گذشتہ ایک مناظرہ اصحاب کلھم عدول سے ایک عکس پیش کیا جاتا ہے، جس کے مطابق قرآن کریم میں  دو الگ گروہوں کا ذکر اور دو الگ حکم بیان کئے گئے ہیں۔  اتنی محکم آیات کے باوجود اہل تشیع منافقین اور  مرتدین  کو اقسام صحابہ میں شامل کر کے سب کو ایک گروہ میں شمار کر کے صریح قرآن کریم  کی خلاف ورزی کے  مرتکب ہوتے ہیں۔

صفحہ 32 از 50