کرکرہ اور مدعم کی صحابیت کا تعین اورعقیدہ صحابہ اہلسنت -…

کرکرہ اور مدعم کی صحابیت کا تعین اورعقیدہ صحابہ اہلسنت

  جعفر صادق

صفحہ 3 از 50

جعفر صادق: جہاں اختلاف ہو وہاں اور بات ہے۔ جہاں تعین ہو وہاں فیصلہ کرنا مشکل نہیں ہوتا۔ہم دوران گفتگو ان دونوں کرکرہ اور مدعم کا تعین ہی کریں گے۔ کیا آپ اپنا دعوی یعنی  سنی مذہب میں ان  دو شخصیات کو جید صحابہ٭ اہل سنت عقیدہ صحابہ٭ کے تحت  شامل یا خارج نہیں کریں گے؟دو ٹوک جواب دیں۔

سید علی حیدری شیعہ مناظر: آپ کو تعین کا حق نہیں ہے کون صحابی ہے اور کون صحابی نہیں۔

جعفر صادق: میں ذاتی رائے سے تعین نہیں کروں گا۔

سید علی حیدری شیعہ مناظر: پھر کون تعین کرے گا؟

جعفر صادق: قرآن و احادیث نبویﷺ۔   سنی مذہب یعنی سنی عقیدہ صحابہ ۔جب دلائل دئے جائیں گے۔ وہی زیر بحث آئیں گے۔ کیا آپ اپنا دعوی یعنی *سنی مذہب میں دو شخصیات کو جید صحابہ* اسی عقیدہ صحابہ کے تحت  شامل یا خارج نہیں کریں گے؟دو ٹوک جواب دیں۔

سید علی حیدری شیعہ مناظر: یہ مناظرے میں ثابت کروں گا ان شاءاللہ

 جعفر صادق: ابھی دلائل تھوڑی مانگ رہا ہوں۔ جواب تو دیں۔  کیا آپ اپنا دعوی یعنی *سنی مذہب میں دو شخصیات کو جید صحابہ* اسی اہل سنت  عقیدہ صحابہ کے تحت  شامل یا خارج نہیں کریں گے؟ دو ٹوک جواب دیں۔

نوٹ: شیعہ مناظر بار بار اہل سنت عقیدہ صحابہ اور  شرف صحابیت کا معیار ائمہ جرح و تعدیل بتاتے رہے۔ حالانکہ سنی و شیعہ کے ہاں مسلمہ اصول ہے کہ عقائد  کے لئےقرآن و صحیح احادیث سے نص صریح کا موجود ہونا  لازمی ہے۔

 سید علی حیدری شیعہ مناظر: یعنی قرآن و حدیث سے صراحت دکھائیں گے کہ کرکرہ اور مدعم صحابی رسول نہیں تھے؟  میں سنی مذہب کے مطابق ثابت کروں گا۔

جعفر صادق: عقیدہ صحابہ کی روشنی میں ان دونوں کو پرکھا جائے گا۔ تعین احادیث نبوی کریں گی۔  آپ کے دعوی میں سنی مذہب سے کیا مراد ہے۔کیا اہل سنت کا عقیدہ صحابہ کچھ اور ہے، اور سنی مذہب کچھ اور ہے۔
سید علی حیدری شیعہ مناظر: احادیث میں کرکرہ اور مدعم کے ناموں کی صراحت دکھائیں گے یا نہیں کہ وہ صحابی رسول تھے یا نہیں؟

جعفر صادق: اب آپ آخری سانسیں لے رہے ہیں۔ 

سید علی حیدری شیعہ مناظر: یہ آئمہ جرح و تعدیل اور علماء رجال فیصلہ کریں گے۔

جعفر صادق: جب شرف صحابیت کا معیار سامنے ہوگا تو احادیث سے دونوں کا تعین بھی ہوجائے گا۔ چلیں بتائیں،  سنی و شیعہ کے نزدیک عقائد کیسے بنتے ہیں۔

سید علی حیدری شیعہ مناظر: یعنی آپ قیاس آرائیوں کا سہارا لینے کے لیے یہ باتیں کررہے ہیں؟  جب عقائد پر مناظرہ ہوگا تو بتائیں گے ان شاءاللہ۔ ابھی تو عقائد پر بحث نہیں۔

جعفر صادق: قیاس یہاں کہاں سے آگیا؟ قرآن و احادیث نبوی ﷺسے عقیدہ صحابہ ۔ اس کے بعد احادیث سے کرکرہ اور مدعم کا تعین۔ یہاں قیاس کدھر ہے؟

سید علی حیدری شیعہ مناظر: بس آپ صراحت دکھادینا کسی بھی حدیث سے کہ کرکرہ اور مدعم صحابی رسول نہیں تھے ۔ٹھیک ہوگیا؟

 جعفر صادق: میں بھی عقائد پر مناظرہ نہیں کر رہا۔شیعہ عقیدہ آپ نے بتایا نہیں۔سنی عقیدہ بھی نہیں بتارہے ۔چلیں یہ بتائیں کہ 
کیا اہل سنت کے ہاں عقیدہ صحابہ کی کوئی اہمیت نہیں ہے؟کیا   کسی بھی معیار کے بغیر  ہم کسی کو بھی صحابیت میں شامل یا خارج کردیتے ہیں؟ بقول آپ کے علمائے کرام کی رائے اتنی اہم کیسے مانی جائے جس سے  واضح صحیح احادیث نبویﷺ سے تعین شدہ حقیقت کا بھی انکار کردیا جائے؟ 

سید علی حیدری شیعہ مناظر: آپ اس میسج میں کہنا چاہ رہے ہیں کہ سنیوں کے ائمہ رجال و جرح و تعدیل کے اماموں کو قرآن و حدیث اور سنی عقائد کا علم نہیں تھا؟؟ تصدیق کردیں تاکہ اس کے مطابق ہی آپ کو جواب دوں۔

 جعفر صادق:  میں یہ مسلمہ سنی و شیعہ اصول بتا رہا ہوں کہ قرآن و سنت اول درجہ پر ہیں۔ جب حقائق ان سے واضح ہوجائیں تو پھر کسی عالم کی مخالفانہ رائے کوئی وقعت نہیں رکھتی۔ کیونکہ قرآن و حدیث کا الہٰی انتظام ہے۔

سید علی حیدری شیعہ مناظر: قرآن و سنت میں مدعم و کرکرہ کے صحابی ہونے یا نہ ہونے کی صراحت ہے؟ اگر ہاں تو آپ وہ صراحت پیش کرکے علماء کی ذاتی رائے رد کردینا۔بات ہی ختم ہو جائے گی۔

جعفر صادق: وقت بہت ہوگیا ہے۔ شرائط تسلیم کریں۔ اپنا اپنا عقیدہ بتاکر گفتگو آگے بڑھاتے ہیں۔

سید علی حیدری شیعہ مناظر: جواب دعویٰ لکھیں تاکہ دلائل شروع کروں۔

جعفر صادق:  عقیدہ صحابہ   قرآن و سنت۔
کرکرہ اور مدعم   احادیث نبویﷺ  سے تعین۔

سید علی حیدری شیعہ مناظر: بس ٹھیک ہے آپ کرکرہ و مدعم کا صحابی رسول نہ ہونا کسی بھی حدیث میں ان کے نام کی صراحت سے پیش کردینا۔یہ مت کرنا کہ کوئی ایسی حدیث جس کا حکم عموم ہو اس کا قیاس کرکرہ و مدعم پر کردو۔

اہل سنت کے نزدیک عموم کی تخصیص  صحیح احادیث سے کی جاتی ہے۔
سنی و شیعہ کے ہاں متفقہ امر ہے کہ عموم کی تخصیص بھی صحیح احادیث سے کی  جاتی ہے۔کئی فقہی احکام میں سنی و شیعہ فتوے اس کی تائید بھی کرتے ہیں۔ مثال کے طو پر اولاد کا وارث ہونا عمومی حکم ہے نص قرآن سے ثابت ہے،  لیکن اگر کسی شخص  کی اولاد کافر ہوجائے تو وارث نہیں ہوگی اس پر سنی و شیعہ کے ہاں اتفاق ہے۔ قرآن میں حکم عام ہے لیکن  احادیث سے تخصیص بھی کردی گئی۔
قرآنِ مجید اور احادیث کے عموم کی تخصیص قرآنِ مجید اور احادیث صحیحہ کے ساتھ نہ صرف جائز بلکہ بالکل صحیح اور حق ہے۔علی بن محمد الآمدی (متوفی ۶۳۱ ہجری) لکھتے ہیں: ’’یجوز تخصیص عموم القرآن بالسنۃ‘‘ اور قرآن کے عموم کی تخصیص سنت کے ساتھ جائز ہے۔ (الاحکام فی اصول الاحکام ج ۲ ص ۳۴۷)

جعفر صادق: مطلب آپ شیعہ کا عقیدہ صحابہ نہیں بتائیں گے۔آپ اہل سنت کا عقیدہ بھی واضح نہیں کریں گے کیونکہ وہ بیان ہوگا تو دعوی کی ایسی تیسی ہوجائے گی۔  آپ عقائد کے معیار پر کرکرہ اور مدعم کو پرکھنا ہی نہیں چاہتے۔
  آپ احادیث نبوی ﷺسے بھی ان دونوں کا تعین کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔آپ شیعیت کی طرح اہل سنت کے ہاں بھی علمائے کرام کو ہی دین کا اولین ذریعہ منوانا چاہتے ہو۔اللہ کی پناہ
جیسے ہی عقیدہ صحابہ سب کے سامنے آئے گا،  ایک بچہ بھی سمجھ لے گا کہ شرف صحابیت کا معیار کیا ہے اور دونوں شخصیات صحابی رسول ہیں یا نہیں۔ معاملہ باکل سادہ اور آسان ہے۔آپ کھل کر سنی و شیعہ عقیدہ نہیں لکھ رہے۔مقصد حق جاننا تھوڑی ہے بس عوام کو گمراہ کرنا ہے۔

صفحہ 3 از 50