کرکرہ اور مدعم کی صحابیت کا تعین اورعقیدہ صحابہ اہلسنت -…

کرکرہ اور مدعم کی صحابیت کا تعین اورعقیدہ صحابہ اہلسنت

  جعفر صادق

صفحہ 29 از 50

اصل حقیقت:
جعفر صادق:جن لوگوں نے یہ گفتگو براہ راست واٹس آپ گروپ میں دیکھی ہے ،  وہ دوبارہ دیکھ سکتے ہیں کہ   آخری ٹرن  میں شیعہ  مناظر کی چھوٹی سے چھوٹی بات کا بھی مختصر جواب دینے کی کوشش کی گئی تاکہ کوئی نکتہ رہ نہ جائے۔   شیعہ مناظر کی لمبی لمبی تحریروں کو بھی ٹیگ کرتے ہوئے حتی الامکان مختصر الفاظ میں    نشان لگا لگا کر   جواب لکھے گئے ہیں۔  کوئی بھی منصف مزاج دونوں فریقین کے جوا بات کی سائیز چیک کرے گا تو  معلوم ہوجائےگا کہ شیعہ عالم کے  جوابات سے بہت کم سائیز کے جوابات دئے گئے ہیں۔ 100 سے زیادہ میسیجز  کی وجہ بھی یہی ہے۔
 
سید علی حیدری شیعہ مناظر: خیر ان کے جھوٹ کا پول کھولتے ہیں۔ان کے پانچ سوالات میں سے پہلا سوال

1۔ سنی عقیدہ صحابہ میں شرف صحابیت کے لئے حالت ایمان اور خاتمہ بالخیر لازم ہے یا نہیں۔؟

  یہ رہا ان کے پہلے سوال کا جواب ۔میں مطلوبہ عبارت کاپی پیسٹ کرتا ہوں۔
 سنی مذہب متفقہ طور پر خاتمہ بالخیر کی شرط کو رد کررہا ہے، جبھی تو کرکرہ اور مدعم کو چور اور جہنمی ہونے کے باوجود بالاتفاق صحابی رسول ٹھہرایا جارہا ہے ۔
   

اصل حقیقت:
جعفر صادق:قارئین غور فرمائیں۔۔ شیعہ عالم کس  دیدہ دلیری سے فریب دے رہے ہیں۔ ان سے سنی مذہب میں  شرف صحابیت کے لئےحالت ایمان اور خاتمہ بالخیر کے متعلق  بنیادی سوال پوچھا گیا تھا۔  انہوں نے اصل نکتے کا جواب دئے بغیر ذاتی قیاس بیان کردیا اور ساتھ ہی  مسلمان  ہونا اور مؤمن ہونا الگ کرتے ہوئے مسلمان کو غیر مؤمن ثابت کرنے کی مذموم کوشش بھی کی،  کہہ رہے ہیں کہ

سنی مذہب  میں ایمان لانا شرط صحابیت نہیں ہے بلکہ مسلمان ہونا شرط ہے۔
آسان الفاظ میں مسلمان ہونے والا ایمان نہیں رکھتا!  یعنی جو مسلمان ہوتا ہے وہ غیر مؤمن ہوتا ہے۔ (معاذاللہ) 

 اس منطق سے شیعہ عالم  یہ سمجھا رہے  ہیں کہ مسلمان چونکہ غیر مؤمن ہوتا ہے  (حالانکہ یہ بھی شیعہ رافضیوں کی خلاف قرآن منطق ہے)،  اس لئے  سنی مذہب میں شرف صحابیت کے لئے حالت ایمان پر ہونا لازمی نہیں ہے۔ 
یہ  خلاف قرآن سوچ آج کے شیعہ رافضیوں میں عام  ہے۔ اس کا رد بھی اوپر کردیا گیا تھا۔ 
بنص قرآن دکھایا گیا  کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جعل  مسلم  یعنی مسلمان بنانے کی دعا  کی تھی۔
شیعہ سے سوال: کیا ایک جلیل القدر معصوم  نبی   ایسا رتبہ پانے کی (یعنی مسلمان ہونے کی)  دعا کرسکتا ہے جس  رتبے  (مسلمان ہونے ) میں  بقول شیعہ رافضی ایمان شامل  نہ ہو؟

دوسری بات  شیعہ عالم نے جو عکس اور  ترجمے  پیش کیے، ان میں  خطیب بغدادی اور امام بخاری نے شرف صحابیت کے لئے  خاتمہ بالخیر کے متعلق کوئی رائے ذکر ہی نہیں کی تو یہ شیعہ عالم کس  کمال ڈھٹائی سے کہہ رہا ہے کہ اس نے پہلے سوال کا جواب دے دیا تھا!
آگے  شیعہ عالم نے اپنے  کئی گذشتہ میسیجز کو ٹیگ کرتے ہوئے کذب بیانی   کی ہے  کہ پہلے سوال کا جواب دے دیا گیا ہے۔ آئیے ،  ایک ایک ٹیگ شدہ میسیج  کو  الگ الگ چیک کر کے  پہلے سوال کا جواب تلاش کرتے ہیں۔
1۔ سنی عقیدہ صحابہ میں شرف صحابیت کے لئے حالت ایمان اور خاتمہ بالخیر لازم ہے یا نہیں۔؟

سید علی حیدری شیعہ مناظر:   اسی سوال کا جواب بالدلیل: سنی مذہب  میں ایمان لانا شرط صحابیت نہیں ہے بلکہ مسلمان ہونا شرط ہے۔ ( الکفایہ از خطیب بغدادی ، اما م بخاری) 

اصل حقیقت:
جعفر صادق:   ٹیگ شدہ میسیج میں کیا  واقعی پہلے سوال کا جواب ہے۔  اسکرین شاٹ ملاحظہ فرمائیں۔
سید علی حیدری شیعہ مناظر:   یہ بھی اسی سوال کا جواب،  صحابہ سے متعلق قرآنی اصول، جس میں خاتمہ بالخیر کی تردید ہے۔

اصل حقیقت:
 جعفر صادق: شیعہ عالم نے اس جواب پر اسی کاپی پیسٹ تحریر کو ٹیگ کیا ہے جس میں  صحابہ کرام کے  بارے میں شیعوں کا نظریہ بیان کیا گیا ہے۔ قارئین   شیعہ عالم کی وہ کاپی پیسٹ تحریر پڑھ کر تصدیق کر سکتے ہیں کہ کس طرح اہل تشیع  کے ہاں منافق گروہ بھی شرف صحابیت رکھتا ہے، حالانکہ بنص قرآن منافق دل سے توحید و رسالت کااقرار نہیں کرتا ، اس کا کلمہ پڑھنا بھی اسے دائرہ اسلام میں داخل نہیں کرتا کیونکہ زبان و دل سے اقرار کئے بغیر کوئی بھی مسلمان نہیں ہوسکتا۔  غور طلب بات ہے کہ ایک طرف اہل تشیع مسلمان کو تو مؤمن نہیں سمجھتے  لیکن دوسری طرف منافقین کو شرف صحابیت دینے میں  بھی کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے۔ 
اہم بات: سوال یہ پوچھا گیا تھا کہ  سنی مذہب میں  شرف صحابیت کے لئےحالت ایمان اور خاتمہ بالخیر لازمی ہے یا نہیں، اس کا جواب اہل تشیع کے نزدیک اقسام صحابہ  بیان کرنے والی کاپی پیسٹ تحریر کیسے ہوسکتا ہے؟
 سید علی حیدری شیعہ مناظر:  اور یہ جواب دینے کے بعد ان سے ان کے سوال پر وضاحت بھی طلب کی مگر کوئی جواب نہیں دیا۔

اصل حقیقت:
جعفر صادق: شیعہ کی پوچھی گئی وضاحت اور اس کا جواب دیا جاچکا تھا۔ اسکرین شاٹ

سید علی حیدری شیعہ مناظر: اسی سوال پر مزید وضاحت۔ 

اصل حقیقت:
جعفر صادق: یہاں شیعہ عالم نے    اپنا  ایک ایسا  جواب ٹیگ کیا  جس میں براہ راست حضرت ابوبکر صدیقؓ  پر اعتراض وارد کردیا  تھا، جب ان سے کرکرہ کے متعلق ایک اہم سوال پوچھا گیا تھا۔ !!  نہ پہلے سوال کا جواب ہے اور نہ ہی کرکرہ کے متعلق سوال کا جواب دیا ہے۔۔!!


سید علی حیدری شیعہ مناظر: یہاں ان کے سوال کو قیاس آرائی بھی ثابت کیا۔
 
اصل حقیقت:
جعفر صادق:  پانچ قیاس آرائیوں کا الزام اور اس کا جواب (اسکرین شاٹ)


سید علی حیدری شیعہ مناظر:  ان سے سوال بھی کیا۔۔۔۔مگر پھر بھی انہیں لگتا ہے سوال کا جواب نہیں دیا
   دوبارہ توجہ دلائی ۔
اصل حقیقت:
جعفر صادق: ملاحظہ فرمائیں اسکرین شاٹس۔۔اور فیصلہ کریں کہ شیعہ عالم نے واقعی پہلے سوال کا جواب دیا ہے!!

سید علی حیدری شیعہ مناظر:  مزید علمی نکات اسی سوال کے جواب میں۔ (اسکرین شاٹ)
یہ میسج بھی موصوف کے پہلے سوال کے جواب میں(اسکرین شاٹ)

صفحہ 29 از 50