کرکرہ اور مدعم کی صحابیت کا تعین اورعقیدہ صحابہ اہلسنت -…

کرکرہ اور مدعم کی صحابیت کا تعین اورعقیدہ صحابہ اہلسنت

  جعفر صادق

صفحہ 2 از 50

 جعفر صادق: بیشک آپ کو اجازت ہوگی۔میں بھی یہی ثابت کروں گا کہ یہ دونوں شخصیات  درحقیقت شیعہ عقیدے کے تحت صحابی ہیں۔ اہل سنت کا عقیدہ تو اظہر من الشمس ہے۔ہم اپنے عقائد چھپاتے نہیں ہیں۔
سید علی حیدری شیعہ مناظر: جی بالکل آپ مدعم اور کرکرہ پر سنی مذہب کا موقف اپنے علماء کی تصریح کے ساتھ پیش کرنے کے پابند ہوں گے۔ذاتی رائے سے کرکرہ اور مدعم پر کوئی حکم نہیں لگ سکتا۔ میں بھی اس کی پابندی کروں گا۔ اب جواب دعویٰ لکھیں۔

جعفر صادق: یہ بعد کی بات ہے۔پہلے شرائط پر اشکال دور کریں۔دعوی میں شامل دو شخصیات کو سنی عقیدے کے تحت شرف صحابیت میں آپ شامل کریں گے اور میں دفاع کرتے ہوئے انہی دونوں کو شیعہ عقیدے کے تحت صحابی اور اہل سنت عقیدے کے تحت شرف صحابیت سے خارج کروں گا۔پہلی شرط کو تسلیم کریں۔ تاکہ دوسرا مرحلہ شروع ہو۔ جس میں ہم اپنا نظریہ عوام تک پہنچائیں۔

سید علی حیدری شیعہ مناظر: یہ  کیسی شرط ہے جناب۔جب دعویٰ کا تعلق ہی نہیں شیعہ عقیدے سے تو پہلی شرط کیوں قبول کروں؟کیا آپ شیعہ ائمہ رجال و جرح و تعدیل کا حکم کرکرہ اور مدعم پر پیش کرنا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں تو بصد شوق ایسا کیجیے لیکن اس سے میرے دعویٰ پر فرق نہیں پڑے گا۔ جواب دعویٰ لکھیں۔

جعفر صادق: اللہ کے بندے۔ دعوی میں جو دو شخصیات لکھی ہیں ان کا فیصلہ کیسے ہوگا؟ *شرف صحابیت کا معیار سنی و شیعہ کے ہاں کیا ہے؟ تعین نہیں ہوگا تو ان دونوں کو شامل یا خارج کس معیار سے کریں گے؟
  عقیدہ قرآن و سنت سے بنتا ہے۔ نص قطعی دی جاتی ہے۔ میں تو آپ سے وہ بھی نہیں مانگ رہا۔ سادہ الفاظ میں اہل تشیع کے ہاں معیار صحابیت لکھ دیں۔ بات ختم۔ ائمہ جرح و تعدیل تک گفتگو نہیں جائے گی۔ موضوع اتنا مبہم تھوڑی ہے۔

سید علی حیدری شیعہ مناظر: اور کتنی سلیس اردو زبان میں بتاؤں کہ دونوں صحابہ کرام کو سنی مذہب سے صحابہ ثابت کروں گا۔کیا قرآن میں ان دونوں کا تزکرہ ہے؟ نہیں نہ؟ پھر قرآنی آیات کا قیاس ان پر کیوں ہوگا؟ کیا شیعہ عقیدے سے سنی عقیدہ بنا ہے؟ نہیں نہ؟ پھر شیعہ عقیدے کو بیچ میں لانے کی کیا تک ہے؟ معیار سنی آئمہ جرح و تعدیل و آئمہ رجال کے احکام ہوں گے، جن کے احکامات سے سنی مذہب میں احادیث کے صحیح، ضعیف ہونے کا فیصلہ ہوتا ہے، جن کی رائے سے کسی صحابی و غیر صحابی کا فرق معلوم ہوتا ہے۔

جعفر صادق: میں نے کب کہا کہ ان دونوں شخصیات کو قرآن سے ثابت کریں؟میں آپ سے آپ کاہی عقیدہ پوچھ رہا ہوں جو آدھا گھنٹہ گذر گیا لیکن آپ بتانے سے کتراتے رہے  ہیں۔ ممبرز تک یہی نکتہ پہچانا تھا کہ اہل تشیع علمی مباحث میں اپنے عقائد کھل کر نہیں بتاتے کیونکہ حق واضح ہوجاتا ہے۔چلیں۔ معاف کرتا ہوں۔ 
  اب آپ اہل سنت کا شرف صحابیت کے متعلق عقیدہ بتائیں جس کی روشنی میں اپنا دعوی ثابت کریں گے۔

سید علی حیدری شیعہ مناظر: آپ تو موضوع شروع ہونے سے پہلے ہی موضوع سے فرار ہورہے ہیں۔کیا موضوع سنی مذہب کا عقیدہ صحابہ بنانے کے چکر میں ہیں؟ ایسا نہیں ہوسکتا۔اس موضوع پر بعد میں گفتگو رکھ لینا، فی الوقت جو موضوع ہے اس پر رہیں۔جواب دعویٰ لکھیں ۔ ایک بار پھر مطالبہ کررہا ہوں۔

جعفر صادق: آخر آپ کس معیار کے تحت ان دونوں شخصیات کو شرف صحابیت میں داخل کریں گے؟اپنا شیعہ معیار بتا نہیں رہے۔سنی معیار بتانا بھی موضوع سے باہر لگ رہا ہے۔دین نہ ہوا۔۔۔ مذاق ہوگیا۔ اللہ کی پناہ
  سید علی حیدری شیعہ مناظر: اوپر بیان کرچکا ہوں۔*معیار سنی آئمہ جرح و تعدیل و آئمہ رجال کے احکام ہوں گے، جن کے احکامات سے سنی مذہب میں احادیث کے صحیح، ضعیف ہونے کا فیصلہ ہوتا ہے، جن کی رائے سے کسی صحابی و غیر صحابی کا فرق معلوم ہوتا ہے* اب یہ مت کہہ دینا کہ سنی مذہب کے ائمہ رجال و جرح و تعدیل کے آئمہ قرآن و حدیث کے خلاف اپنی مرضی سے کسی کو بھی صحابی بناتے اور صحابیت سے خارج کرتے تھے۔

 جعفر صادق: آپ کا قصور نہیں ہے۔ شیعہ عقائد کا واقعی یہی معیار ہے  کہ  شیعہ علماء جو کہہ دیں قبول، بلکہ اس سے بھی کم تر۔۔!اہل سنت عقائد اس طرح نہیں ہیں۔ *قرآن و صحیح احادیث سے عقائد بنتے ہیں۔  ہمارے ہاں شرف صحابیت کا معیار بھی قرآن و احادیث نبوی ﷺ ہیں۔ اسی معیار سے  ہم تمام شخصیات کو شرف صحابیت میں شامل یا خارج کرتے ہیں۔
*آپ اب یہ بتائیں کہ  کیا اہل سنت ، علمائے اہل سنت کی رائے سے صحابہ کرام کو شرف صحابیت میں شامل یا خارج ہونے کا نظریہ رکھتے ہیں ؟

 سید علی حیدری شیعہ مناظر: موضوع سے خارج بے تکی باتیں لکھی ہیں۔ بغور پڑھیں۔ آپ کسی کو شرف صحابیت بخشیں گے یا آپ کے ائمہ رجال و جرح و تعدیل کے امام؟؟ کلیئر کردیں۔

جعفر صادق: مطلب آپ بغیر کوئی معیار بتائے۔ بغیر سنی و شیعہ معیار کا تعین کئے۔بغیر یہ بتائے کہ ہم صحابہ کرام اور علمائے اہل سنت میں سے کسے اولیت دیتے ہیں۔۔۔ بس ادھر ادھر سے اقوالات علمائے کرام رکھ کر جسے چاہے شرف صحابیت میں شامل اور خارج کردیں گے؟ عجیب زبردستی ہے۔شیعیت کی طرح بے لغام ۔بس رہے نام اللہ کا۔ آپ جواب دعویٰ سے پہلے ہی کمزور ہوچکے ہیں۔
 سید علی حیدری شیعہ مناظر: میرا بتایا گیا معیار پھر پڑھ لیں۔ (سنی ائمہ رجال و تعدیل)  باقی موضوع سنیوں کا عقیدہ صحابہ نہیں ہے،یہ سمجھ آگئی بات؟

جعفر صادق: کیا آپ اپنا دعوی یعنی  سنی مذہب میں دو شخصیات کو جید صحابہ اہل سنت اسی عقیدہ صحابہ کے تحت  شامل یا خارج نہیں کریں گے ۔دو ٹوک جواب دیں۔

 سید علی حیدری شیعہ مناظر: مثال دے کر سمجھاتا ہوں۔سنی مذہب میں ابوالغادیہ کی صحابیت پر اختلافات ہیں بعض نے اسے صحابی رسول کہا ہے اور بعض نے اسے صحابی رسول نہیں مانا۔یہاں عقیدہ صحابہ کی بحث میں کوئی سنی پڑتا ہے کیا؟  میں سنی مذہب کے مطابق مدعم و کرکرہ کو جید صحابی رسول ثابت کروں گا ۔اسی لیے آپ سے پوچھا ہے۔آپ کسی کو شرف صحابیت بخشیں گے یا آپ کے ائمہ رجال و جرح و تعدیل کے امام؟؟ کلیئر کردیں۔

صفحہ 2 از 50