کیا عمرو بن الحمق رضی اللہ عنہ رسولﷺ کے صحابی نہ تھے؟
جعفر صادقکیا عمرو بن الحمق رسولﷺ کے صحابی نہ تھے؟
الاسماء الرجال کے ماہر تمام ائمہ جنہوں نے اصحابِ رسولﷺ کے اسماء پر کتب لکھی ہیں ان کا اس پہ اتفاق ہیں کہ آپ نبی کریمﷺ کے صحبت یافتہ صحابی ہیں۔
امام ابونعیم الاصبہانیؒ المتوفی 430 ہجری
امام ابونعیم الاصبہانیؒ نے اصحابِ رسولﷺ کے تعارف پہ کتاب لکھی جس کا نام معرفۃ الصحابہ رکھا اس کتاب میں امام ابو نعیمؒ نے سیدنا عمرو بن الحمقؓ کا تذکرہ فرمایا اور نبی کریمﷺ سے ان کی نقل کردہ متعدد احادیث کو بھی بیان کیا جو اس بات کی دلیل ہے کہ سیدنا عمرو بن الحمقؓ نے نبی کریمﷺ کو دیکھنے کے علاوہ آپﷺ کی صحبت بھی حاصل کی۔
امام ابنِ عبد البر المالکیؒ
امام ابن عبد البر المالکیؒ اپنی کتاب جو انہوں نے اصحابؓ رسولﷺ کے حالات پہ لکھی جس کا نام الاستعیاب فی المعرفۃ الاصحاب میں سیدنا عمرو بن الحمقؓ کا تذکرہ فرماتے ہوئے لکھتے ہیں کہ انہوں نے واقعہ حدیبیہ کے بعد ہجرت کی اسی قول کو امام ابن عبدالبرؒ صحیح قرار دیتے ہیں نبی کریمﷺ کے صحابی ہیں نبی کریمﷺ کو دیکھا اور ان سے سماع کیا اور احادیث حفظ کیں جو ان کے صحابی رسولﷺ ہونے کی پختہ دلیل ہے۔
امام ناقد حافظ ذہبیؒ المتوفی 748 ہجری:
امام ناقد حافظ ذہبیؒ نے اپنی دو کتابوں میں سیدنا عمرو بن حمقؓ کا ذکر فرمایا
تاریخ الاسلام ووفیات والمشاھیر والاسلام میں سیدنا عمرو بن الحمقؓ کا ذکر فرماتے ہوئے لکھتے ہیں سیدنا عمرو بن الحمقؓ کو نبی کریمﷺ کی صحبت اور دیدار نصیب ہوا ہے۔
تجرید الاسماء الصحابہ میں بھی سیدنا عمرو بن الحمقؓ کا ذکر فرمایا اور لکھتے ہیں کہ صلح حدیبیہ کے بعد ہجرت فرمائی اور نبی کریمﷺ کی صحبت حاصل کی اور نبی کریمﷺ سے احادیث بیان کیں۔
امام ناقد حافظ ابنِ حجر عسقلانیؒ:
امام ابنِ حجر عسقلانیؒ اپنی کتاب الاصابہ فی تمیز الصحابہ میں جو اصحابِ رسولﷺ کے حالات پہ لکھی ہے میں سیدنا عمرو بن الحمقؓ کا تذکرہ اصحابِ رسولﷺ میں کیا ہے اور ان کے لئے نبی کریمﷺ کی دعا کو بھی نقل کیا ہے جو دلیل ہے اس بات کی کہ ان کو نبی کریمﷺ کی صحبت حاصل ہے اور نبی کریم ﷺ کے اصحابؓ میں ان کا شمار ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ امام ابنِ الاثیرؒ نے بھی ان کا ذکر اپنی اسد الغابہ میں کیا ہے
مرفوع حدیث:
سیدنا عمروبن الحمقؒ کی مرفوع حدیث جو امام ابنِ ماجہؒ نے نقل کی ہے اس سند کو البانی نے صحیح کہا ہے
یہ تمام حوالاجات اس بات کی دلیل ہیں کہ سیدنا عمرو بن الحمقؓ نبی کریمﷺ کے صحابی ہیں
الزامات:
ان پہ سیدنا عثمانِ غنیؓ کو شہید کرنے کا الزام جھوٹا ہے اس واقعہ کو نقل کرنے والے راوی اس قابل نہیں ہیں کہ ان کی جھوٹی روایت کو صحابی رسولﷺ کے خلاف قبول کر لیا جائے۔