Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

حضرت حسین رضی اللہ عنہ اپنے ساتھیوں کو واپس جانے کی اجازت دیتے ہیں

  ابو شاہین

حضرت حسین رضی اللہ عنہ اپنے ساتھیوں کو واپس جانے کی اجازت دیتے ہیں

 جب حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہما کو اپنے عم زاد مسلم بن عقیلؓ کی شہادت اور ان کے ساتھ لوگوں کی بے وفائی کی خبر ملی، تو انہوں نے اس سے اپنے ساتھیوں کو مطلع کرتے ہوئے فرمایا، تم میں سے جو شخص واپس جانا چاہتا ہو وہ ایسا کر سکتا ہے، ان کا یہ اعلان سن کر کئی لوگ اِدھر اُدھر ہو گئے۔

(تاریخ الطبری: جلد، 6 صفحہ، 323) 

ان کے ساتھ باقی رہ جانے والے لوگوں میں سے بعض نے ان سے کہا، ہم آپ کو اللہ کا واسطہ دیتے ہیں کہ آپ یہیں سے لوٹ جائیں، کیونکہ کوفہ میں آپ کا بھی مددگار اور شیعہ نہیں ہے۔ بلکہ ہمیں تو یہ خوف لاحق ہے کہ وہ آپ کے خلاف لڑیں گے۔ اس پر مسلم بن عقیلؓ کے بھائی جوش میں آکر کہنے لگے: اللہ کی قسم! ہم اپنے بھائی کا بدلہ لے کر رہیں گے یا ان کی طرح موت کا ذائقہ چکھ لیں گے۔ (تاریخ الطبری: ایضاً: صفحہ، 322)