خلافتِ علی رضی اللہ عنہ سے متعلق شیعہ کو لاجواب کرنے والے چند سوالات
دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓخلافتِ علی رضی اللہ عنہ سے متعلق شیعہ کو لاجواب کرنے والے چند سوالات
سوال نمبر:1
اگر حضرت علیؓ، کی خلافت منصوص من اللّٰہ تھی تو نہج البلاغہ میں حضرت علیؓ خلافت لینے سے انکار کیوں کر رہے ہیں ،کہ
(میری جان چھوڑو اور میرے علاوہ کسی اور کو اس منصب کے لئے تلاش کرو)
سوال نمبر:2
مسلمانوں کے ہاں حضرت ابوبکرؓ خلیفہ بلا فصل ہیں دلیل یہ ہے کہ حضور ﷺ کے بعد بلافصل آپکی خلافت پر صحابۂ کرامؓ نے اجماع کیا۔ اگر خلافتِ بلافصل حضرت علیؓ کا حق ہوتا تو صحابۂ کرامؓ ضرور حضرت علیؓ کی خلافت پر اٹھتے کیونکہ صحابۂ کرامؓ ، اللہ اور رسول اللہ ﷺ کی فرمانبرداری میں کسی کی ملامت کی پرواہ نہیں کرتے تھے، دلیل یہ ہے کہ غزوات میں کیسے اپنی گردنیں کٹوائیں دین کی خاطر۔ اور دوسری طرف حضرت علیؓ، نے بھی اپنی خلافت کے لیے کوئی جنگ نہیں کی، اگر یہ کہو کہ فتنہ کی وجہ سے نہیں کی تو پھر جمل اور صفین کیوں کی؟
سوال نمبر:3
بقول شیعہ، خلفاء ثلاثہؓ، حضرت علیؓ کو تخت خلافت سے محروم کر کے خود خلیفہ بن گئے، تو ہمارا سوال یہ ہے کہ اس سے ان حضرات کو کیا ذاتی فوائد حاصل ہوئے؟ کیا ان حضرات نے اپنے بعد اپنی اولاد میں سے کسی ایک کو بھی خلافت کے منصب کے لیے منتخب کیا تھا؟