کیا ماتم عبادت سے ہے ؟ شیعوں سے چند سوالات
دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓکیا ماتم عبادت ہے۔؟
سوال نمبر:1
قرآن پاک میں کئی جگہ صبر کرنے کا حکم ہے۔ حدیثوں میں کئی جگہ صبر کی تلقین آئی ہے۔ خود شیعہ کتب میں بھی ائمہ کرام سے صبر کا حکم اور نوحہ و ماتم اور کالے کپڑے پہننے سے منع کیا ہے۔ تو پھر شیعہ ذاکر قرآن و حدیث اور ائمہ کرام کی تعلیم کے خلاف کیوں کرتے ہیں؟
سوال نمبر:2
اگر زنجیر زنی، نوحہ خوانی اور سینہ کوٹنا اتنی بڑی عبادت اور ثواب ہے تو شیعہ کے مذہبی رہنما کیوں نہیں کرتے؟
سوال نمبر:3
اگر ماتم اتنا بڑا ثواب ہے جتنا شیعہ اپنی عوام کو بتاتے ہیں تو ابراہیم کی وفات پر حضور اکرم ﷺ نے ماتم(سینہ کوبی) کیوں نہیں کیا؟ حضرت علیؓ نے حضرت بیبی فاطمہؓ کی وفات پر ماتم کیوں نہیں کیا؟
سوال نمبر:4
شیعہ کہتے ہیں کہ امام حسینؓ کے لیے رونا دھونا مستحب ہے۔ استحباب کی دلیل کیا ہے؟ اور ائمہ نے اس پر عمل کیوں نہیں کیا؟