ماتم اور رسوم عزاداری کی تحقیق سے متعلق شیعوں سے چند سوالات…

ماتم اور رسوم عزاداری کی تحقیق سے متعلق شیعوں سے چند سوالات

  مولانا علی معاویہ

صفحہ 2 از 2

سوال نمبر7:
ذرا انصاف سے بتائيے امام باڑہ، معین تاریخوں میں ماتمی محافل قائم کرنا، موسیقاری اور سوز خوانی کرنا، تعزیہ، شبیہ روضہ ضریح بنانا، علم اور دلدل نکالنا، کس امام معصوم کی سنت اور ایجاد ہیں؟ کیا آپ کا معصوم امام دنیا کا بدترین ظالم تیمور لنگ تو نہیں جس نے يہ سب کام کيے؟ شیعہ رسالہ ماہنامہ المعرفت حیدر آباد محرم 1389ھ مدیر حشمت علی ممتاز الافاضل کے قلم سے ملاحظہ ہو: ” تعزیہ داری کے متعلق ابھی تک پوری تحقیق و تدقیق کے ساتھ کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ اس کی ابتداء کہاں سے ہوئی البتہ اس کے آغاز کے بار ے میں ايک روایت ضرور مشہور ہے کہ سب سے پہلا تعزیہ صاحب قرآن امیر تیمور نے رکھا تھا .... بہرحال جہاں تک عزداری کا تعلق ہے اس کی ابتداء ایران میں صفوی عہد سے ہوئی اس کے بعد ہندوستان میں جب خاندان تغلق کا زوال شروع ہوا اور سلطنت کا شیرازہ منتشر ہوا تو جنوبی ہندوستان میں ايک شخص حسن گنگو نامی نے بہمنی سلطنت کی بنیاد رکھی۔ يہ ایران کے بہمنی خاندان سے تعلق رکھتا تھا۔ اس سلطنت کے سلاطین میں شیعہ اور سنی دونوں عقائد کے بادشاہ گزرے ہیں اورامرائے دربار میں بھی ملکی و غیر ملکی  مصاحبین اور وزراء شامل رہے ہیں اس ليے شمالی ہند میں تعزیہ داری رائج ہونے سے پہلے تعزیہ داری کا آغاز ان سے ہوا۔ جب چودھویں صدی کے آخر میں سلطنت بہمنی کو زوال ہوا وہ پانچ چھوٹی چھوٹی سلطنتوں ميں تقسیم ہوگئی.... تو بالخصوص عادل شاہی سلطنت میں یوسف عادل شاہ اور قلی قطب شاہ نے تعزیہ داری کو باقاعدہ طور پر رواج دیا۔ ان ریاستوں میں باقاعدگی کے ساتھ دس روز تک یعنی يک محرم سے دس محرم تک عزاداری ہوتی تھی اور تعزيے رکھے جاتے تھے ۔

اب جہاں تک تعزیوں کی اقسام کا تعلق ہے اس کی آٹھ قسمیں ہیں جن کی شبیہ بنا کر واقعہ کربلا کی یاد تازہ کر کے سوگ منایا جاتا ہے۔

(1) تعزیہ

(2) ضریح

(3) مہندی

(4) ذوالجناح

(5) تابوت

(6) براق

(7)تخت

(8)علم

اس شیعی تحقیق سے معلوم ہوا کہ عزاداری تمام اقسام وآلات سمیت ظالم امراء کی ایجاد وبدعت ہے ۔ ان امور میں شیعہ کے امام يہی ظالم امراء ہیں اہل بیت ہرگز نہیں ورنہ اس ارشاد امام صادق رحمۃ اللہ علیہ کا کیا مطلب ہے؟ ” من جدد قبرا او مثل مثالاً فقد خرج من الاسلام“ جس نے کسی قبر و مزار کو از سر نو بنایا یا اس کا کوئی مجسمہ (بطور یادگار) بنایا تو وہ اسلام سے خارج ہو گیا۔(من لایحضرہ الفقیہ ص48)


سوال 8
کیا نماز سب سے بڑا فرض ہے اور امام صادق رحمۃ اللہ علیہ نے الفقیہ 55 پر عمداً تارک نماز کو زانی سے بدتر اور کافر بتایا ہے ؟ کیا راگ اور موسیقی حرام ہے اس کے سنے سنانے والے پر لعنت برستی ہے ، اگر اس کا جواب اثبات میں ہے تو ذرا بتائیے عشرہ محرم میں خصوصاً اور بقیہ سال میں عموماً  بدعات عزاداری اور مرثیہ گوئی وسوز خوانی میں راگ وموسیقی کے حرام کام میں پڑ کر نماز کو کیوں ترک کر دیا جاتا ہے حتی کہ مشاہدہ ہے کہ پابند قسم کے لوگ بھی جماعت تو کجا بروقت علیحدہ بھی نماز نہیں پڑھ سکتے کیا شرعی اصول میں ترک واجب کا سبب بننے والا امر مباح بھی نا جائز نہیں ہو جاتا ۔ چہ جائیکہ حرام کام فرض بھی چھڑا دے ؟

سوال 9:۔
کیا اسلام میں عورت کی آواز بھی عورت ہے کہ اذان ، اقامت تلبیہ بالجہر نہیں کہہ سکتی ؟ کیا عورت کا بدون حاجات ضروریہ گھر سے نکلنا ممنوع ہے کہ نماز پنجگانہ اور جمعہ وعیدین میں شرکت اس پر لازم نہیں، کیا غیر مردوں کے ساتھ اختلاط اور مصاحبت حرام ہے ؟ اگر جواب اثبات میں ہے تو خالص بدعات ، ماتمی مجالس وجلوسوں میں عورتیں زرق برق کالے لباس میں ملبوس ہو کر مردوں کے شانہ بشانہ کیوں ہوتی ہیں۔ سوز خوانی مرثیہ گوئی اور بین و واویلا کیوں کرتی ہیں ؟ بے پردگی میں تنگ وتاریک مقامات پر فساق و فجار کے مجمع سے ان کی عزت و ناموس کا دیوالیہ کیوں نکالا جاتاہے ؟ کیا ذاکر و مجتہد کی عزاداری شریعت میں یہ سب حرام حلال ہو گئے اور فرائض معاف ہو گئے ؟

سوال :10
         قرآن پاک میں کئی جگہ صبر کرنے کا حکم ہے۔ حدیثوں میں کئی جگہ صبر کی تلقین آئی ہے۔ خود شیعہ کتب میں بھی ائمہ کرام سے صبر کا حکم اور نوحہ و ماتم اور کالے کپڑے پہننے سے منع کیا ہے۔ تو پھر شیعہ ذاکر قرآن و حدیث اور  ائمہ کرام کی تعلیم کے خلاف کیوں کرتے ہیں؟

سوال :11
         اگر زنجیر زنی، نوحہ خوانی اور سینہ کوٹنا اتنی بڑی عبادت اور ثواب ہے تو شیعہ کے مذہبی رہنما کیوں نہیں کرتے؟

سوال :12
      اگر ماتم اتنا بڑا ثواب ہے جتنا شیعہ اپنی عوام کو بتاتے ہیں تو ابراہیم کی وفات پر حضور اکرم ﷺ نے ماتم(سینہ کوبی) کیوں نہیں کیا؟ حضرت علیؓ نے حضرت بیبی فاطمہؓ کی وفات پر ماتم کیوں نہیں کیا؟

سوال :13
       شیعہ کہتے ہیں کہ امام حسینؓ کے لیے رونا دھونا مستحب ہے۔ استحباب کی دلیل کیا ہے؟ اور ائمہ نے اس پر عمل کیوں نہیں کیا؟


صفحہ 2 از 2