Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

مسلمان لڑکے لڑکی کا نکاح مشرک کے ساتھ حرام ہے


سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کیا مسلم لڑکے یا لڑکی کا غیر مسلم کے ساتھ نکاح جائز ہے؟ ان کی اولاد کا کیا حکم ہے؟ کیا جائیداد موروثی میں اُن کا حق ہے؟

جواب: مسلمان لڑکے لڑکی کا نکاح غیر مسلم مشرک کے ساتھ قطعاً حرام ہے، اس رشتہ سے پیدا شدہ اولاد کا نسب مسلمان سے ثابت نہ ہو گا، اور یہ اولاد اس کی وارث بھی نہ ہو گی۔

(کتاب النوازل: جلد، 8 صفحہ، 321)