شیعوں کی طرف سے اہلبیت عظام رضی اللہ عنہم کی توہین سے متعلق شیعوں سے چند سوالات
مولانا علی معاویہشیعوں کی طرف سے اہلبیت عظام رضی اللہ عنہم کی توہین سے متعلق شیعوں سے چند سوالات
سوال 1
جلاءالعیون وغیرہ شیعہ کتابوں میں ہے٫٫کہ ان کافروں نے(صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین معاذاللہ) حضرت امیر کے گلے میں رسی ڈالی اور مسجد کی طرف( برائے بیعت ابوبکر صدیق رض ) گھسیٹ کر لے گئے ۔جب حضرت کے گھر سے گزرے تو حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے روکا۔ قنفذ نے بروایت دیگر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو تازیانہ مارا پھر بھی آپ نے ہاتھ نا اٹھایا۔
حتیٰ کہ انہوں نے دروازہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ پر گرا دیا اور دانت اور پسلیاں آپ کی توڑ دیں۔ جو آپ کے بطن میں محسن نامی فرزند تھا اسے شہید کردیا اور وہ کچا گر گیا فاطمہ رضی اللہ عنہا اسی ضرب سے دنیا سے رخصت ہوئیں ۔ پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ کو مسجد میں کھینچ کر لائے وہ جفا کار آپؓ کے پیچھے تھے کوئی بھی مدد نہ کرتا تھا ۔سلمان ابوذر ،مقداد،عمار ،بریدہ رضوان اللہ علیہم اجمعین فریاد کرتے تھے کہ تم نے کتنی جلدی خیانت کی اسی سلسلے میں ہے کہ انہوں نے ہر چند کوشش کی کہ حضرت دست بیعت بڑھائیں آپؓ نے ہاتھ لمبا نہ کیا بس انہوں نے حضرت کا ہاتھ پکڑا اور ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اپنا منحوس (نعوذباللہ )ہاتھ لمبا کر کے حضرت کے ہاتھ تک پہنچا دیا شرط بیعت پوری ہوئی (جلاء العیون صفحہ 145)کیا یہی وہ شیعہ کا مایہ ناز لٹریچر ہے جس پر ان کے واعظ اور موسیقار ہزاروں روپے وصول کرتے ہیں؟ کیا اس میں شیر خدا کی انتہائی تذلیل اور توہین نہیں ہے؟ حضرت خاتونِ جنت رضی اللہ عنہ کی ناگفتہ بہ توہین نہیں ہے ؟ایسے موقع پر چوڑے چمار بھی جان قربان کر دیتے ہیں مگر سیدہ کے مثالی خاوند کی غیرت ایمانی اور شجاعت شیری نامعلوم کہاں غائب ہو گئی تھی ۔کیا اس میں ان پانچ صحابہ مؤمنین رضوان اللہ علیہم اجمعین کی انتہائی توہین نہیں جو اپنے امام کا یہ ہولناک تماشہ دیکھ کر واویلا تو کر رہے ہیں مگر شیر خدا مشکل کشا، مددگار شیعان کی امداد نہیں کرتے جس بیعت صدیقی رضی اللہ عنہ کے انکار کے لیے یہ داستان گریہ تراشی ہے وہ بالآخر ہو ہی گئی کیا اس سے یہ معلوم نہ ہو گیا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو بد نام کرنے کے لیے شیعہ اہل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کی عزت و توقیر کو بھی قربان کر دیتے ہیں؟
سوال 2
کیا شیعہ کے بیشتر ائمہ باندیوں کی اولاد ہیں؟ذرا نمونہ ملاحظہ ہو ۔
1:حضرت زین العابدین شہر بانو ،ایرانی باندی کے بطن سے تھے۔(جلاءالعیون ص 497)
:2:موسٰی کا ظم کی ماں باندی تھی جسکا نام حمیدہ بربزیہ یا اندلسیہ تھا۔(ایضاً ص 524)
3:علی بن موسیٰ رضا کی ماں باندی تھی جسکا نام اروی یا تکتم وغیرہ تھا(ایضاً 543)
4:امام تقی کی ماں باندی تھی اسکا نام سبکیہ یا خیزران و ریحانہ تھا (ایضاً 560)
5:امام علی نقی کی ماں باندی تھی جسکا نام سمانہ مغربیہ تھا۔(ایضاً 574)
6:امام حسن عسکری کی ماں باندی تھی جسکا نام حدیث یا سلیل تھا (ایضاً 574)
7: لونڈیوں کی منڈی میں ایک باندی کہتی تھی ہائے میری عفت کا پردہ چاک کر دیا گیا...حسن عسکری کے خادم اسے خرید لائے آپ غائبانہ اسکی تعریف کر رہے تھے امام کی بہن حلیمہ خاتون نے اسے گود میں لیا اور بحکم امام اسے اسلام اور واجبات شرع سکھائے (کیونکہ یہ پہلے مجوسیہ اور مشرکہ تھی اہل سنت کا کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوئی) یہ امام حسن عسکری کی بیوی اور امام العصر کی ماں ہیں(جلاءالعیون صفحہ 582،583)
فرمائیے کیا سادات کی مستورات ختم ہو گئیں تھیں یا انکا حسن و جمال نا تھا کہ اماموں نے باندیوں سے گھر کو رونق دے کر امام زادے جنوائے اور ان کے نسب میں دنیوی داغ لگایا؟
یا کیا شیعوں نے اپنے آباء اصلی ایرانیوں کو ائمہ کا نانا ثابت کرنے کے لئے یہ حربے کھیلے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ننھیالی رشتہ کاٹ کر دم لیا۔( سبحان اللہ)
سوال 3
شہادت تو غیر اختیاری چیز ہےاور اللہ کے قبضے میں ہے ۔خود زہر کھا کر مصنوعی شہادت بنانا کیا خودکشی اور حرام نہیں ہے۔ پھر ائمہ جان بوجھ کر کیوں زہر کھاتے تھے۔ ملاحظہ ہو:
1:حضرت حسنؓ کی زہر خورانی کا واقعہ بھی اسی مصنوعی شہادت کے لئے اختراع کیا گیا ہے۔ مؤلف۔
2:امام موسیٰ جعفر کے سامنے جب زہریلا کھانا رکھا گیا تو جانتے ہوئے یہ دعا کی ٫٫اے اللہ اگر آج سے پہلی میں یہی کھانا کھاتا تو اپنی ہلاکت میں معین(خود کشی کا مرتکب) ہوتا آج میں یہ کھانا کھانے میں مجبور و معذور ہوں جب وہ کھانا کھایا تو زہر سے بخار ہوا اور انتقال فرما گئے (جلاءالعیون صفحہ 531)
3: حضرت موسیٰ کاظم نے زہریلی کھجوریں کھائیں ۔خادم نے کہا اور کھائیے حضرت نے فرمایا جو کچھ میں نے کھایا ہے اس سے تیرا مطلب پورا ہو جائے گا۔ زیادہ کی حاجت نہیں(ایضاً 534)
4: حضرت علی تقی کو انکی بیوی نے زہریلے انگور دیے آپ نے جب وہ کھائے اور حالت غیر ہو گئی وہ رونے لگی تو فرمایا اے ملعونہ ابھی تو نے مجھے مارا ہے اب روتی ہے؟(جلاءالعیون 565)
5:مامون رشید نے امام رضا سے اصرار کیا کہ میرے سامنے یہ انار کھائیں اسکے اصرار اور جبر سے آپ نے چند ڈلیاں کھائیں ۔ایک رات گزار کر صبح ریاض رضوان میں انتقال فرما گئے (جلاء العیون ص 554)
5: حضرت حسن عسکری نے زہر کھا کر وفات پائی ۔(جلاءالعیون ص 576) ۔واضح رہے اصول کافی کی تصریح کے مطابق امام اپنے اختیار سے مرتا جیتا ہے وہ عالم الغیب اور کھانے کی ماہیت سے واقف ہوتا ہے دھوکہ سے اسے کوئی زہر کھلا نہیں سکتا ۔کیا شیعہ نے مصنوعی شہادت ظاہر کرنے کے لئے اپنے ائمہ پر خودکشی کے الزامات نہیں لگائے ؟