Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شوہر کے ارتداد کی وجہ سے نکاح کا فسخ ہونا


سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ میں نے ایک نو مسلم نوجوان سے شادی کی تھی، کچھ دن تو وہ ٹھیک ٹھاک رہا، اور اپنے کو مسلمان ظاہر کرتا رہا لیکن کچھ عرصہ کے بعد گھریلوں تنازعہ پر اس نے کئی بار یہ کہا کہ اب میں مسلمان نہیں رہا، اور میں اپنے سابقہ مذہب کی طرف لوٹ رہا ہوں۔ تو ایسی صورت میں میرا اس شوہر کے ساتھ رہنا درست ہے یا نہیں؟ ہمارا نکاح برقرار ہے یا نہیں؟

جواب: سوال میں ذکر کردہ واقعہ اگر درست ہے اور آپ کا شوہر مذہب اسلام چھوڑ کر واقعتاً مرتد ہو چکا ہے تو جس وقت سے اُس نے ارتداد اختیار کیا، اُسی وقت سے آپ کا اس سے ازدواجی تعلق خودبخود ختم ہو چکا ہے، اب آپ دونوں کا ساتھ رہنا جائز نہیں، اور اس سے فوری طور پر علیحدہ ہونا لازم ہے۔ اگر آپ اس کے ساتھ رہیں گی تو سخت گنہگار ہوں گی۔

(کتاب النوازل: جلد، 10 صفحہ، 100)