محرم میں کھچڑا پکانا اور اس میں ذاتی یا مالی طور پر حصہ لینا
سوال: دس محرم کو کھچڑا پکانا اور اس کا لنگر لٹانا اور لوگوں کو بلا بلا کر کھلانا، ساری رات اس کیلئے جاگنا اور اس کیلئے چندہ دینا اور چندہ وصول کرنا مسلمانوں کے لئے جائز ہے یا نہیں؟
جواب: محرم میں کھچڑے کی رسم محض جہالت و بدعت ہے، اس میں ذاتی یا مالی طور پر کسی بھی طرح حصہ لینا درست نہیں۔
(دینی مسائل اور ان کا حل: صفحہ، 259)