ماہ محرم میں شادی کرنا
سوال: بہت سی جگہوں میں خصوصاً ہمارے یہاں محرم کا چاند دیکھتے ہی شادی بیاہ کا سلسلہ بالکل بند کر دیتے ہیں اور گمان یہ کرتے ہیں کہ اب اس ماہ میں شادی بیاہ کرنا درست نہیں ہے، کیا یہ صحیح ہے؟ نیز محرم کے مہینہ میں شادی کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: محرم کے مہینہ میں شادی بیاہ کرنا بالکل حلال ہے، اس میں کوئی کراہت بھی نہیں، جو لوگ اس مہینہ میں ایک حلال چیز کے حرام ہونے کا عقیدہ رکھتے ہیں، اُن کو اپنے ایمان کی خیر منانی چاہئے۔ یہ غلط عقیدہ شیعوں کی طرف سے آیا ہے، جس سے اہلِ سنت و الجماعت کو بچنا لازم ہے۔
(دینی مسائل اور ان كا حل: صفحہ، 235)