رجب کے کونڈے کا کھانا
سوال: رجب کے کونڈے کھانا کیسا ہے؟
جواب: رجب کے کونڈے کرنا بدعت ہے، اگر کسی کے گھر کونڈے کا کھانا بھیجا جائے تو اسے قبول نہیں کرنا چاہئے۔ لیکن اگر کسی وجہ سے قبول کر لیا گیا تو اسے خود نہ کھائے بلکہ فقراء میں تقسیم کر دے۔
(كتاب النوازل: جلد، 1 صفحہ، 520)