Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

فساد و برائی کا مرتکب اور ہتھیار اٹھانے والے کو مدینہ سے باہر نکال دینا

  علی محمد الصلابی

فساد و برائی کا مرتکب اور ہتھیار اٹھانے والے کو مدینہ سے باہر نکال دینا

جس کو فساد کا مرتکب پاتے یا ہتھیار اٹھائے ہوئے دیکھتے اس پر نکیر کرتے، اور مدینہ سے نکال باہر کر دیتے۔ سیدنا سالم بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کسی کو برائی کا مرتکب پاتے، یا لاٹھی یا اس سے بڑا کوئی ہتھیار اٹھائے ہوئے پاتے، تو اس کو مدینہ سے نکال باہر کر دیتے۔

(تاریخ الطبری: جلد، 5 صفحہ، 416 منقول از الحسبۃ فی العصر النبوی و العہدی و العہد الراشدی، د۔ فضل الہٰی)