کونڈوں کی رسم شیعوں کی ایجاد کردہ بدعت ہے
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ 22 رجب المرجب کو کونڈے کی نیاز و فاتحہ خوانی ہوتی ہے، یہ کہاں سے ثابت ہے؟ اور کس نے سب سے پہلے ایجاد کیا؟
جواب: کونڈے کی رسم قطعاً بےاصل، خلافِ شرع اور بدعت ہے۔ 22 رجب نا تو سیدنا جعفر صادقؒ کی تاریخ ولادت ہے اور نہ تاریخ وفات۔ سیدنا جعفر صادقؒ کی ولادت 8 رمضان 80 ہجری یا 83 ہجری میں ہوئی اور آپؒ کی وفات شوال 148 ہجری میں ہوئی۔ بلکہ یہ تاریخ سیدنا امیر معاویہؓ کی تاریخ وفات ہے۔ شیعوں نے اس دن خوشیاں منائی تھیں، اور جاہل سنیوں میں اسے رائج کرنے کیلئے اسے سیدنا جعفر صادقؒ کی طرف منسوب کروا دیا-
( كتاب النوازل: جلد، 1 صفحہ، 519)