کبوتر کو ذبح کرنے کا حکم
علی محمد الصلابیکبوتر کو ذبح کرنے کا حکم
جب اللہ تعالیٰ نے رزق میں وسعت دی اور آسائش و آرام کے دن آئے تو لوگوں نے کبوتر بازی کا مشغلہ شروع کر دیا۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے انہیں سختی سے اس سے منع کیا
(تاریخ الطبری: جلد، 5 صفحہ، 415)
اور کبوتروں کو ذبح کرنے کا حکم جاری کیا، چنانچہ امام بخاری رحمۃ اللہ نے حسن بصری رحمۃ اللہ سے روایت کیا ہے، وہ فرماتے ہیں: میں نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے خطبہ کے اندر کتوں کو قتل کرنے اور کبوتروں کو ذبح کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سنا۔
(الادب المفرد، باب ذبح الحمام: صفحہ، 1307)