Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

اولین مصدر و ماخذ کتاب اللہ ہے

  علی محمد الصلابی

اولین مصدر و ماخذ کتاب اللہ ہے

ارشاد ربانی ہے:

إِنَّا أَنْزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ لِتَحْكُمَ بَيْنَ النَّاسِ بِمَا أَرَاكَ اللّٰهُ وَلَا تَكُنْ لِلْخَائِنِينَ خَصِيمًا

(سورة النساء: آیت، 105)

ترجمہ: ’’یقیناً ہم نے تمہاری طرف حق کے ساتھ اپنی کتاب نازل فرمائی ہے تاکہ تم لوگوں میں اس چیز کے مطابق فیصلہ کرو جس سے اللہ نے تم کو شناسا کیا ہے اور خیانت کرنے والوں کے حمایتی نہ بنو۔‘‘

اللہ کی کتاب قرآن، مسائلِ حیات سے متعلق تمام تر شرعی احکام پر مشتمل ہے، اسی طرح تمام شعبہ ہائے زندگی کی اصلاح کے لیے قطعی احکام اور اساسی اصول پر مشتمل ہے، اور اسی طرح قرآن نے مسلمانوں کے لیے حکومت و سلطنت کے تمام اساسیات و مبادی کو بیان کر دیا ہے جن کی انہیں ضرورت پڑنے والی ہے۔