Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

حکومت کا اصل ماخذ و مصدر

  علی محمد الصلابی

حکومت کا اصل ماخذ و مصدر

سیدنا ذوالنورین رضی اللہ عنہ نے یہ اعلان کیا کہ ان کی حکومت کا اصل ماخذ کتاب و سنت اور شیخین سیدنا ابوبکر و سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کی اقتداء ہے، چنانچہ آپؓ نے فرمایا: خبردار ہو جاؤ، میں بدعتی نہیں بلکہ متبع ہوں، آگاہ ہو تمہارے لیے کتاب و سنت کے بعد تین حقوق ہیں: اول یہ ہے کہ میں ان کی اتباع کروں جو مجھ سے پہلے گزرے ہیں اور جس پر تم نے اجماع کیا ہے اور جو تم نے طریقہ متعین کیا ہے۔

(تاریخ الطبری: جلد، 5 صفحہ، 443)