Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

دسویں محرم کی چھٹی کرنا


سوال: دس محرم کو چھٹی کرنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ 

جواب: اس دن چھٹی کرنے میں کئی قباحتیں ہیں،

ایک یہ کہ اِس میں اہلِ تشیع کے ساتھ تشبہ ہے، بلکہ اس سے بڑھ کر ان کی تائید و تقویت ہے۔ 

دوسری قباحت یہ کہ اِس دن شیعہ اپنے مذہب کے لئے بےپناہ مشقت اور سخت محنت کا مظاہرہ کرتے ہیں، اس کے برعکس مسلمان تمام دینی و دنیوی کاموں کی چھٹی کر کے اپنی بےکاری اور بےہمتی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ 

تیسری قباحت یہ کہ چھٹی کی وجہ سے اکثر مسلمان تعزیہ کے جلوسوں اور ماتم کی مجلسوں میں چلے جاتے ہیں ۔

(احسن الفتاوىٰ: جلد، 1 صفحہ، 394)