شوریٰ کی ادارت میں سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کا منہج مشاورت کے لیے مجلسِ شوریٰ کا اجتماع
علی محمد الصلابیشوریٰ کی ادارت میں سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کا منہج
مشاورت کے لیے مجلسِ شوریٰ کا اجتماع
ابھی سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی تدفین سے لوگ فارغ ہی ہوئے تھے کہ شوریٰ اور اعلیٰ ریاستی کونسل کے ممبران نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں اپنا اجتماع منعقد کرنے میں جلدی کی تاکہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد مسلمانوں کی زندگی میں جو عظیم ترین مسئلہ رونما ہوا ہے اس کا حل تلاش کریں، ممبران نے آپس میں گفت و شنید کی اور اپنی آراء و تجاویز پیش کیں، اور اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ایک کلمہ پر متفق ہو گئے جسے خاص و عام تمام مسلمانوں نے پسند کیا۔ اور بعض روایات کے مطابق یہ اجتماع سیدنا ضحاک بن قیس رضی اللہ عنہ کی بہن سیدہ فاطمہ بنتِ قیس رضی اللہ عنہا کے گھر میں منعقد ہوا تھا۔
(عثمان بن عفان، صادق عرجون: صفحہ، 62، 63)