ہفتہ یا اتوار کے دن چھٹی کرنے میں یہود و نصاریٰ کی مشابہت آتی ہے
ہفتہ واری تعطیل جمعہ کے دن رکھنی چاہئے، اس لئے کہ تمام مسلمان نمازِ جمعہ کے مکلف ہیں اور شریعت نے صبح سے تیاری کا حکم دیا ہے، اس وجہ سے مدارس دینیہ میں ہفتہ واری تعطیل جمعہ ہی کے دن کرنی ضروری ہے۔ اور ہفتہ میں مذہب اسلام کی رو سے جمعہ کا دن بڑا دن ہے اور اتوار کو دین و شریعت کے نقطۂ نظر سے کوئی خصوصیت حاصل نہیں ہے بلکہ ہفتہ کا دن یہودیوں کا بڑا دن ہے اور اتوار کا دن نصاریٰ کا بڑا دن ہے۔ لہٰذا دینی مدارس میں ہفتہ اور اتوار کو تعطیل کرنے کی صورت میں یہود و نصاریٰ کے مذہب کی رعایت ہوتی ہے اور مذہب اسلام کی مخالفت ہوتی ہے۔
(فتاویٰ قاسميه: جلد، 24 صفحہ، 356)