رافضی پروفیسر کو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے متعلق مولوی…

رافضی پروفیسر کو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے متعلق مولوی کا منہ توڑ جواب

  مولانا ابوالحسن ہزاروی

صفحہ 1 از 2

رافضی پروفیسر کو سیدنا معاویہ رض کے متعلق مولوی کا منہ توڑ جواب

پروفیسر :مولوی صاحب! یہ معاویہؓ بن ابو سفیانؓ کون تھا؟ 

مولوی: کیا آپ نہیں جانتے ان کو؟ بغض صحابہؓ میں اتنے اندھے ہو چکے ہو کہ نبی پاکﷺ کے سالے،  کاتبِ وحی، جلیل القدر صحابی رسولﷺ سیدنا معاویہؓ کا ہی علم نہیں تمہیں۔ کہلاتے تو پروفیسر ہو لیکن سوال سے نرے جاہل معلوم ہوتے ہو۔
 
پروفیسر : اچھا یہ وہی شخص ہے کہ جس کا آپ عرس مناتے ہو؟ 

مولوی :  کون سا عرس؟ اہلسنت و الجماعت تو کسی صحابی کا عرس نہیں مناتے،،  بلکہ ہمارا تم سے سوال ہے کہ یہ عشقِ حسینؓ کے درِپردہ  10 محرم کی رات شام غریباں  برپا کی ہوتی ہے یہ کون سا عشقِ حسینؓ ہے؟ متعہ دوریہ جو کرتے ہو یہ کون سی حسینیؓ تعلیمات ہیں؟  شمع گل ہونا کون سا دین ہے؟  اپنے ان عرسوں پر بھی بیٹھ کے غور کرو اور تم جیسے پروفیسروں کو اہلِ بیتؓ کا نام بدنام کرنے والے اپنے اور اپنے ہم مذہبوں کے عقائد و اعمال پر گہرا تدبر کرنے کی ضرورت ہے۔ 
اہلسنّت اگر کسی صحابی رسولﷺ کی سیرت پر جلسہ جلوس کرتے ہیں تو فقط اس لیے کہ عوام الناس کو سیرت صحابہؓ سے متعارف کروایا جائے۔ تم محرم میں کون سی سیرتِ حسینؓ بیان کرتے ہو؟ سوائے صحابہ کرامؓ پر گالی گلوچ اور تبرا بازی کے تمہارا کام ہی کوئی نہیں دنیا میں۔ 

پروفیسر : یہ معاویہؓ کیا اعلانِ نبوت کے فوراً بعد ایمان لے آئے تھے؟

مولوی: صحابی ہونے کے لیے اعلانِ نبوت کے فوراً بعد ایمان لانا شرط نہیں۔ صحابی کی جس تعریف پر اہل سنت کا اجماع ہے وہ یہ ہے:
حافظ ابن حجر عسقلانی نے اپنی مشہور کتاب

"الإصابة في تمييز الصحابة"

میں "صحابی" کی تعریف یوں کی ہے:

الصحابي من لقي النبيﷺ مؤمنا به، ومات على الإسلام

"صحابی اسے کہتے ہیں جس نے حالتِ ایمان میں رسولﷺ سے ملاقات کی اور اسلام پر ہی فوت ہوا"

پروفیسر: یہ تم جھوٹ بول رہے ہو، صحابی کی یہ تعریف کس نے لکھی ہے؟ 

مولوی: اہلسنّت کے ہاں صحابی کی تعریف ہر دور میں یہی رہی ہے۔ تم پروفیسر ہو یا جاہل جسے یہی نہیں پتہ صحابی کی  تعریف کیا ہے اور کس نے لکھی ہے۔ 

پروفیسر: پھر کسی معتبر عالم نے معاویہؓ کو صحابی کیوں نہ لکھا؟؟ 

مولوی: جو رسولﷺ کو ایمان کی حالت میں ملے ان کے صحابی ہونے میں کیا شک ہے تمہیں؟
ہاں تمہیں یقیناً شک ہو سکتا ہے کیونکہ تمہارا رسولﷺ پر ہی کامل ایمان نہیں ہے۔ جیسے مرزائی نبی پاکﷺ کے بعد ایک مرزے کو نبی مانتے ہیں اسی طرح تم رافضی رسولﷺ کے بعد اپنے بارہ اماموں کو انبیاءؑ کی طرح معصوم مانتے ہو، کیا فرق تم رافضیوں اور مرزائیوں میں؟ 
صحابی کی تعریف اگر کوئی نہ بھی لکھے پھر بھی صحابی ہونا ہی ان کی سب سے بڑی تعریف ہے۔ تمہاری پروفیسری پر تُف ہے۔چلو دو حوالے اس پہ بھی لیتے جاؤ، شاید تم جیسوں کو ہدایت مل جائے۔ 
سیدنا ابن عباسؓ فرماتے ہیں: "سیدنا معاویہؓ کے متعلق نازیبا بات نہ کرو ،وہ رسولﷺ کے صحابی ہیں"

المعجم الكبير للطبراني11/124)
 مشكاة المصابيح 1/399)
مُعَاوِيَةَ وَيَقُولُ: كَانَ مِنَ الْعُلَمَاءِ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ عَلَيْهِ السَّلَامُ

سیدنا معاویہ اصحاب محمدﷺ کے علماء صحابیوں میں سے ہیں۔

السنة لأبي بكر بن الخلال2/438) 

پروفیسر: میں نہیں مانتا یہ مولویوں کے حوالے۔ 

مولوی: حقیقتاً تو تم قرآن و فرمانِ رسولﷺ کو بھی نہیں مانتے پھر بھی بتا دیتے ہیں کہ رسولﷺ نے کیا ارشاد فرمایا شاید مان لو:

لاَ تَمَسُّ النَّارُ مُسْلِمًا رَآنِي أَوْ رَأَى مَنْ رَآنِي

رسولﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس نے مجھے حالت اسلام میں دیکھا (اور اس کی وفات حالت ایمان میں ہوئی )تو اسے آگ نہ چھوئے گی اور اس کو بھی آگ نہ چھوئے گی جو میرے صحابہؓ کو حالت ایمان میں دیکھے(اور حالت ایمان میں وفات پا جائے)
 ترمذی حدیث3858حسن
 كتاب مشكاة المصابيح حدیث6013، حسن

پروفیسر: کیا معاویہؓ نے غزوات میں شرکت کی، جن کے تذکرے تم اتنی دھوم دھام سے کرتے ہو....؟؟ 

مولوی : صحابیت کے شرف و فضیلت کے لیے کن معتبر علماء نے شرط لگا دی کہ کسی غزوہ میں شریک ہوا ہو....؟؟ معتبر قول کے مطابق کوئی رسولﷺ کے آخری ایام میں ایمان لایا، دیدارِ مصطفٰیﷺ کیا اور اس نے ایمان پہ  وفات پائی ہو وہ بھی جنتی ہے، چاہے اس نےغزوات میں شرکت کی ہو یا نہ کی ہو...جہاں تک تمہارے سوال کا تعلق ہے تو غزوات النبیﷺ میں شرکت کا شرف سیدنا معاویہؓ کو بھی ملا۔

شهد معاويةُؓ - مع النبيﷺ - حُنينا والطائف، وشهد غزوة تبوك

سیدنا معاویہؓ نے نبیﷺ کی معیت میں غزوہ حنین، غزوہ طائف اور غزوہ تبوک میں شرکت کی۔

معاوية بن أبي سفيان أمير المؤمنين وكاتب وحي النبي الأمين ﷺ - كشف شبهات ورد مفتريات صفحہ 147)

(اب پروفیسر اپنی علمیت کو چھوڑ کر جاہلیت کے دور میں گھس رہا ہے) 

پروفیسر: معاویہؓ اور ابو سفیانؓ نے مسلمانوں کو کتنی اذیتیں دیں، کیا کیا ظلم کیے ، کیا وہ بھی تمہیں معلوم نہیں، معاویہؓ کی ماں نے کچا کلیجہ چبایا نبی پاکﷺ کے چچا کا، اس کا بھی تمہیں کوئی لحاظ نہیں؟ 

مولوی: تمہاری باتیں ذاکروں کی پھیلائی ہوئی بلا حوالہ باتیں ہیں۔ ایسے ہتھکنڈے بہت دیکھ چکے ہیں کہ علم پلے کچھ نہیں لیکن صحابہؓ کو برا بھلا کہنا فرض ہے تمہارے ہم مذہبوں کا۔ تم ثابت تو کرو کہ سیدنا معاویہ نے کس مسلمان کو اذیت دی؟ 
سیدنا ابوسفیانؓ کے متعلق جو بات کر رہے ہو وہ ایمان لانے سے پہلے کی ہیں یا بعد کی؟ 

صفحہ 1 از 2