کیا حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اور ان کا لشکر باغی ہے ؟…

کیا حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اور ان کا لشکر باغی ہے ؟ بخاری حدیث نمبر 2812 کی وضاحت

  مولانا ابوالحسن ہزاروی

صفحہ 4 از 4

کے الفاظ صحیح بخاری میں نہیں ہے۔ یعنی مستقبل والا context گیا۔ اب ترجمہ حال میں کیا جائے گا۔ "عمارؓ انہیں جنت کی طرف بلاتے ہیں اور وہ جہنم کی طرف بلاتے ہیں"۔ اب جب ہم نبیؐ کے اس فرمان کے وقت میں دیکھیں تو اس سے مراد مشرکین مکہ یا اس وقت کا ہی کوئی گروہ بنے گا، جسے حضرت عمار اسلام کی دعوت دیتے ( جنت کی طرف بلاتے) اور وہ جہنم ( اسلام چھوڑنے ) کی طرف بلاتے تھے۔

 اب مرزا جہلمی سمیت اس کے پیروکاروں سے چند سوالات 

بولیں گے ہم  وہی جو حق ہے مرزا اور اس کے چیلوں کے لیے ٹائم قیامت تک ہے جواب دیں 
 نوٹ:- ہم اہلسنت کا واضح موقف ہے کہ مشاجرات صحابہؓ میں کسی بھی صحابی کے معاملے میں ہمیں اپنی عقل کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں اور کسی بھی صحابی کی تنقیص ہمارے نزدیک حرام ہے یہ تحریری پوسٹ مرزا جہلمی اور اس کے چیلوں کے لیے آئینے کے طور پر پیش کی گئی ہے
مرزا جہلمی کے وہ چیلے جو بخاری کی حدیث 2812 کا بہت شور مچاتے ہیں اس حدیث کے تناظر میں ان سے چند سوالات۔۔
سوال نمبر1:- مرزا جہلمی نے اپنے ریسرچ پیپر 5B میں مسند احمد کی حدیث پیش کی ہے اس حدیث میں فلاں سے مُراد کونسا(عظیم صحابی رسولﷺ) شخص ہے؟؟

اور مرزا جہلمی نے یہاں بریکٹ لگا کر نام کیوں نہیں بتایا؟؟ جیسے کہ سیدنا معاویہؓ کے بارے بریکٹیں لگا لگا کر نام لکھے ھیں ریسرچ پیپر میں ۔۔
سوال 2:- مرزا منگول محدثین کے بارے میں کہتا (جیسے کہ امام ابو داؤد رحمہ اللہ کے بارے)کہ محدثین نے پوری بات نہیں بتائی بلکہ فلاں کہہ کر نام ظاہر نہ کر کے بددیانتی کی۔۔تو کیا مرزا نے بھی ریسرچ پیپر میں لفظ فلاں لکھ کر بددیانتی نہیں کی؟؟حالانکہ مرزا منگول جانتا ھے کہ یہاں فلاں سے مُراد کون ھے جسکو گالیاں دی جا رہی تھیں۔۔
سوال3:- مرزا نے اپنے ریسرچ پیپر میں حدیث کے عربی متن میں موجود لفظ (سب) کا ترجمہ برائی کیا ہے جبکہ مرزا جہلمی اسی لفظ کا ترجمہ حضرت خالد بن ولیدؓ کے بارے میں گالی کرتا ہے تو یہاں ریسرچ پیپر میں مرزا جہلمی نے ترجمہ کیوں تبدیل کر دیا ہے؟؟ 
سوال4:- مرزا جہلمی کا ایک صحابی رسولﷺ کا تذکرہ کرتے ہوئے لفظ کا ترجمہ برائی کرنا اور دوسرے صحابی رسولﷺ کا تذکرہ کرتے ہوئے لفظ کا ترجمہ گالی کرنا کیا یہ منافقت اور عداوت نہیں ہے؟؟ 
سوال5:- کیا مرزا جہلمی نے کبھی اپنے ریسرچ پیپر یا ویڈیو بیان میں بخاری کی حدیث 2812 بیان کرتے ہوئے ساتھ مسند احمد کی یہ حدیث اور اس کی وضاحت مع فلاں کے نام کے ساتھ اور گالیاں دینے والے کا نام بتا کر بیان کی اور لوگوں کو بتایا کہ( سب یعنی گالی دینے والا بقول مرزا)کون تھا اور کسی کو گالی دے رہا تھا؟ اگر نہیں بیان کی اور یقیناً بیان نہیں کی تو آخر کیوں مرزا جہلمی نے منافقت کا مظاہرہ کرتے ہوے آدھی بات بیان کی؟؟
سوال6:- مرزا جہلمی نے حدیث بیان کرنے والے راوی کلثوم تابعی کے الفاظ(تعجب ہے ان ہاتھوں پر۔۔۔۔الخ) کو صحابی رسولﷺ سیدنا ابوالغادیہؓ کی طرف منسوب کر کے بددیانتی کیوں کی؟؟
 جبکہ یہ الفاظ راوی کے ہیں صحابی کے نہیں ہیں ثبوت کے لیے مرزا جہلمی کی تصدیق شُدہ ایپ اسلام 360 ملاحظہ فرما لیں ( جو کہ ایک غلط ایپ ہے مرزا بہت اس کی تعریفیں کرتا ہے) اس بددیانتی سے واضح ہوتا ہے کہ مرزا  جہلمی عربی عبارت کا ترجمہ کرنے میں فیل اور صفر ہے اور حدیث کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنا چاہتا ہے۔۔
سوال 7:- مرزا جہلمی کے ریسرچ پیپر میں بیان کردہ حدیث کے مطابق سیدنا عمارؓ کو قتل کرنے والا جہنمی ھے تو ابوالغادیہؓ جن کو مرزا جہلمی کے چیلے ( مثال کے طور پر جعلی طارق جمیل بننے والا عماد اسلام) سیدنا عمارؓ کا قاتل بتاتے ہیں 
(حالانکہ یہ ثابت شُدہ بات نہیں ہے) انہی ابوالغادیہؓ کو رضی اللہ تعالی عنہ کہنا مرزا جہلمی کی طرف سے حدیث کی مخالفت نہیں؟؟ کیونکہ مرزا جہلمی کی بیان کردہ حدیث اور اسکے چیلوں کے مطابق تو عمارؓ کا قاتل جہنمی ہے تو جو جہنمی ہو وہ رضی اللہ تعالی عنہ کیسے ہو سکتا ہے؟ آخر کچھ تو مرزا جہلمی کے دل میں چور و بدیانتی ہے جو مرزا جہلمی سرعام بیان کرنے سے ڈرتا ہے۔


اسی موضوع پر مزید تحقیق اور اسکینز 

صحیح بخاری میں موجود حدیثِ عمار میں تقتلہ الفئتہ الباغیہ کے الفاظ کی حقیقت قدیم بخاری نسخوں کی روشنی میں









صفحہ 4 از 4