شیعوں کا عقیدہ امامت اور ختم نبوت
مفتی شفیع اللہشیعوں کا عقیدہ امامت اور ختم نبوت
فتوی نمبر: 58137
سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ہذا کے بارے میں:
الف) کیا شیعہ جن کی اکثریت آج اثناء عشریہ سے تعلق رکھتی ہے اور دیگر ان کے فرقے جو امامت کے عقیدے کے قائل ہیں، یہ عقیدہ امامت کی وجہ سے ختمِ نبوت کے منکر ہیں؟ جبکہ شیعہ مذہب کے اماموں کی صفات میں سے
١، ان کی اطاعت کا فرض ہونا،
٢، ان کو حلال و حرام کا اختیار ہونا،
٣،معصوم, اور منصوص من اللہ ہونا بھی ہے.
جیسی صفات شامل ہیں، یہاں تک کہ شیعہ امامت کے درجے کو نبوت سے بھی افضل سمجھتے ہیں.
ب) اگر شیعہ عقیدہ امامت کی وجہ سے ختم نبوت کے منکر ہیں تو کیا ان کے احکامات بھی قادیانیوں کی طرح ہوں گے؟
المستفتی ابو سعد فہد کراچی
الجواب حامدا و مصلیا
(الف)جی ہاں عقیدہٴ امامت ایک ایسا عقیدہ ہے کہ تمام شیعہ بڑا ہو یا چھوٹا ہو، مرد ہو یا عورت ہو، سب کے سب اس عقیدہ کو ظاہر کرتے ہیں، اس کو چھپاتے نہیں ہیں، شیعوں کے نزدیک امام مفترض الطاعۃ ہوتا ہے یعنی اس کی اطاعت فرض ہے اور اسکی ہربات کو ماننا نبی کی طرح فرض ہے، اسی طرح امام ان کے نزدیک منصوص من اللہ ہوتا ہے، امام گناہوں اور خطاوٴں سے بھی معصوم ہوتا ہے، امام شریعت کے حکم کو منسوخ کرسکتا ہے، امام حرام کو حلال اور حلال کو حرام کرسکتا ہے، اسی طرح فرشتوں کے ذریعہ امام پر وحی آتی ہے وغیرہ۔ حالانکہ مفترض الطاعۃ ہونا، منصوص من اللہ ہونا اورمعصوم ہونا یہ انبیائے کرام ہی کی خصوصیات اور ان ہی کے اوصاف ہیں، امام کے بارے میں ایسے عقائد رکھنا موجب کفر وارتداد ہیں اورختم نبوت کے انکار کو مستلزم ہے، لہٰذا عقیدہ امامت ہی کی بنیاد پر شیعہ کافر، اور دائرہٴ اسلام سے خارج ہیں، چنانچہ حضرت شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلوی علیہ الرحمہ نے المسوی شرح موطا مالک میں صراحت کے ساتھ لکھا ہے:
”وکذلک من قال فی الشیخین أبی بکر وعمر مثلاً لیسا من أھل الجنۃ مع تواتر الحدیث فی بشارتہما أو قال إن النبی صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبوۃ ولکن معنی ہذا الکلام أنہ لا یجوز أن یسمی بعدہ أحد بالنبی ، وأما معنی النبوۃ وہو کون الانسان مبعوثا من اللہ تعالی إلی الخلق مفترض الطاعۃ معصوما من الذنوب ومن البقاء علی الخطاء فیما یری فہو موجود فی الأئمۃ بعدہ فذلک ہو الزندیق وقد اتفق جماہیر المتأخرین من الحنفیۃ والشافعیۃ علی قتل من یجری ہذا المجری واللہ أعلم․
(المسوی شرح موٴطا مالک باب حکم الخوارج)
(ب)قدیم زمانہ سے لے کر ملعون قادیان مرزا غلام احمد قادیانی تک جتنے جھوٹے مدعیان نبوت ورسالت گذرے ہیں سب نے اپنے دعووں کا مصالحہ شیعوں کے عقیدہٴ امامت ہی سے مستعار لیا ہے، لہٰذا شیعوں کا عقیدہٴ امامت ختم نبوت کے خلاف ایک بغاوت اور اسلام کے خلاف ایک کھلی سازش ہے۔
(ماخوز از فتاوی دارلعلوم دیوبند انڈیا)