غیر مسلم کی اسلامی طریقہ پر تدفین کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: کسی مسلمان کو غیر مسلم کی تکفین و تدفین اپنے ہاتھ سے طریقہ اسلام پر مع کلمہ توحید و آیت قرآنی :منهما خلقنکم الخ: کے کرنا جائز ہے یا نہیں؟ نیز ایسے اگر کر لیا ہے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب: غیر مسلم کو اگر مسلمان دفن کرتا ہے تو ناپاک کپڑے دھونے کی طرح دھو کر کسی معمولی کپڑے میں لپیٹ کر بغیر سنت کی رعایت کرتے ہوئے کسی گڑے میں کتے کی طرح ڈال کر داب دے، اسلامی طریقہ سے دفن کرنا جائز نہیں ہے، جس نے ایسا کیا وہ اللّٰہ تعالیٰ جل شانہ سے توبہ استغفار کر لے۔
(فتاویٰ قاسميه: جلد، 9 صفحہ، 721)