Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے بعض اہم اوصاف اور چند فضائل

  علی محمد الصلابی

حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کے بعض اہم اوصاف اور چند فضائل

سیّدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی شخصیت قائدانہ شخصیت تھی۔ آپؓ قائد ربانی کے اوصاف سے متصف تھے۔ ہم اجمال کے ساتھ ان اوصاف کو بیان کریں گے اور بعض اُمور کو تفصیل سے پیش کریں گے۔ آپؓ کے اہم ترین اوصاف یہ ہیں

سلامتی عقیدہ، علم شرعی، اللہ پر اعتماد، قدوہ، صداقت، کفاءت، شجاعت، مروت، زہد، حب ایثار و قربانی، معاونین کا صحیح انتخاب، تواضع، قبول ایثار و قربانی، حلم و بردباری، صبر و استقامت، علو ہمت، عزم و حوصلہ، قوی ارادہ، عدل و انصاف، حل مشکلات کی قدرت، قائدین کی تربیت و تعلیم کی قدرت وغیرہ جیسے اوصاف حمیدہ، آپؓ کی سیرت کے مختلف مراحل صحبت نبویﷺ کا مکی دور، نبی کریمﷺ کے ساتھ غزوات کا مدنی دور، آپؓ کی معاشرتی زندگی اور عہد خلافت کا مطالعہ کرنے والے پر آشکارا ہوتے ہیں۔ اللہ کی توفیق سے اور اللہ تعالیٰ نے آپؓ کو جو قائدانہ اوصاف سے نوازا ان کے سبب آپؓ نے اسلامی سلطنت کی حفاظت فرمائی اور ارتداد کی تحریک کو کچل دیا اور اللہ کے فضل و توفیق سے امت اسلامیہ کو اس کے متعین اہداف و مقاصد تک پہنچایا۔ آپؓ کے اہم اوصاف جس پر میں یہاں روشنی ڈالنا چاہتا ہوں وہ یہ ہیں

ایمان باللہ، علم راسخ، کثرت دعا و تضرع۔